آئی پی ایل: دھونی کو پیچھے چھوڑ کارتک بنے سب سے زیادہ کیچ لینے والے وکٹ کیپر

دنیش کارتک نے جیسے ہی ورون چکرورتی کی گیند پر چوتھا کیچ لیا انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دنیش کارتک، تصویر آئی پی ایل
دنیش کارتک، تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

دبئی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان دنیش کارتک آئی پی ایل میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ کولکتہ نے آئی پی ایل 2020 کے 54 ویں میچ میں راجستھان رائلز کو 60 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں جیسے ہی راہل تیوتیا ورون چکرورتی کے ہاتھوں کیچ ہوئے دنیش کارتک نے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ بنا دیا۔ دھونی کے پاس آئی پی ایل میں 109 کیچ کا ریکارڈ تھا۔ اس فہرست میں پارتھیو پٹیل تیسرے نمبر پر ہیں۔ پارتھیو آئی پی ایل میں اب تک 66 کیچ لے چکے ہیں۔

اس سے قبل راجستھان رائلز کے خلاف دنیش کارتک کا صرف ایک کیچ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ موڑ بن گیا۔ دراصل راجستھان رائلز کو بین اسٹوکس نے زبردست شروعات دی۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ اسٹوکس کے کے آر کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، تب کارتک نے پیٹ کمنس کی گیند سے بائیں طرف ڈائیو لگا کر اسٹوکس کا عمدہ کیچ لیا۔ دراصل گیند اسٹوکس کے بیٹ کے بیرونی کنارے کے ساتھ وکٹ کے پیچھے جارہی تھی تب کارتک نے زبردست غوطہ لگا کر کیچ پکڑا۔ یہ یقینی طور پر میچ کا اہم موڑ تھا۔


اس کے بعد کارتک نے میچ میں مزید دو کیچ لئے۔ سنجو سیمسن اور ریان پراگ بھی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ دونوں کیچ کارتک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس کے بعد کارتک نے جیسے ہی ورون چکرورتی کی گیند پر چوتھا کیچ لیا انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔