آئی پی ایل 2020: ریلائنس جیو نے ’جیو کرکٹ پلے الانگ‘ کیا لانچ

آئی پی ایل 2020 میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناظرین بھی میچ میں اپنا کھیل دکھا سکیں اس کے لئے ریلائنس جیو نے ’جیو کرکٹ پلے الانگ‘ لانچ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مداح بھی میچ میں اپنا کھیل دکھا سکیں، اس کے لئے ریلائنس جیو نے ’جیو کرکٹ پلے الانگ‘ لانچ کیا ہے۔ تاہم، ہفتے کے روز سے آئی پی ایل 2020 کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نہ ہوکر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے۔ ہر چوکے۔چھکے کے ساتھ ملک کے گھروں میں کرکٹ مداحوں کا شور بتا دیتا ہے کہ آئی پی ایل 2020 شروع ہوگیا ہے۔

لوگ میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ورچوئل سے جڑتے ہیں۔ آئی پی ایل 2020 میچ 53 روز تک کھیلا جائے گا۔ بڑی تعداد میں ناظرین ٹی ٹی کے سامنے موجود رہتے ہیں۔ کمپنیاں بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتی۔ آئی پی ایل 2020 میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناظرین بھی میچ میں اپنا کھیل دکھا سکیں اس کے لئے ریلائنس جیو نے ’جیو کرکٹ پلے الانگ‘ لانچ کیا ہے۔


جیو کرکٹ پلے الانگ دراصل کرکٹ میچ کے ساتھ ساتھ چلنے والا ایک گیم ہے جس میں جیو گاہک ہر بال پر اپنے علم کے مطابق جواب دیں گے اور انعام جیتیں گے۔ جیو کرکٹ پلے الانگ گیم کو مائی جیو ایپ میں جیو اینگیز سیکشن کے ذریعہ کھولا جاسکتا ہے۔ جیو صارفین اور جو اس کے گاہک نہیں ہیں دونوں ہی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔