شمالی کوریا کا سٹیلائٹ لانچ ناکام، جلد ہی دوسرا سٹیلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں انجن کی علیحدگی کے بعد، دوسرے مرحلے کا انجن نہيں چلا، جس کی وجہ سے راکٹ کی قوت ختم ہوگئی اور وہ زرد سمندر میں جا گرا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سیول: شمالی کوریا نے کہا کہ مراقب سیارہ کو مدار میں نصب کرنے کے واسطے چولیما-1 سٹیلائٹ راکٹ کو مدار میں بھیجنے کی کوشش بدھ کے روز راکٹ انجن کے دوسرے مرحلے میں ناکامی کی وجہ سے پوری نہیں ہوئی۔ کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6:27 بجے (منگل کے روز 21:27 جی ایم ٹی) مالیگیونگ-1 فوجی مراقب سٹیلائٹ کے ساتھ راکٹ لانچ کیا۔ لیکن اس میں مسئلہ اس وقت پیش آیا جب راکٹ انجن کا دوسرا مرحلہ چالو ہونے میں ناکام ہو گیا۔


رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں انجن کی علیحدگی کے بعد، دوسرے مرحلے کا انجن نہيں چلا، جس کی وجہ سے راکٹ کی قوت ختم ہوگئی اور وہ زرد سمندر میں جا گرا۔ میڈیا کی رپورٹ کہا گیا کہ شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی خصوصی طور پر سٹیلائٹ وہیکل راکٹ میں موجود مسائل کی تحقیقات اور درستگی کے لیے فوری سائنسی اور تکنیکی اقدامات کرے گی اور مختلف تجربات کے بعد جلد از جلد اگلا سٹیلائٹ لانچ کرے گی۔

کے سی این اے کی خبر کے مطابق، شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ چولیما-1 راکٹ میں لگائے گئے نئے انجن سسٹم کے اعتماد اور استحکام کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سائنسدان، انجینئرز اور ماہرین اس واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔