’مسٹر بیسٹ‘ نے خاتون ملازمہ کو دیئے 10لاکھ روپے
ہاٹ ڈاگ ڈائنر ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ کے ذریعہ بطور ٹِپ دی گئی رقم کا بڑا حصہ خاتون ملازمہ اپنے پاس رکھیں گی اور کچھ رقم بقیہ اسٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔
نارتھ کیرولینا: امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں واقع ہاٹ ڈاگ ڈائنر کا اسٹاف اس وقت ششدر رہ گیا جب ایک یوٹیوب اسٹار نے صرف دو گلاس پانی منگوانے کے بعد خاتون ملازمہ کو 10 ہزار ڈالر ٹپ دے دی۔
انٹرنیٹ پر یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ کے نام سے مشہور ہے اور 90 لاکھ افراد اس کے فالوورز ہیں۔ چند روز قبل مسٹر بیسٹ نارتھ کیرولینا کے شہر گرین ویلی میں آیا اور اس نے دو گلاس یا دو بوتل پانی منگوایا۔ پانی پینے کے بعد اس نے نقد کی صورت میں ڈالروں کی ایک بڑی گڈی خاتون ملازمہ کو بطور ٹپ دے دی جسے بعد میں گنا گیا تو اس میں 10 ہزار ڈالر کے چھوٹے بڑے نوٹ شامل تھے۔
مسٹر بیسٹ نے پانی کے چند گھونٹ بھرے اور رقم میز پر رکھ کر ریسٹورنٹ سے باہر چلا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ریسٹورنٹ کے مالک بریٹ اولیور نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ رقم کا بڑا حصہ ویٹرس اپنے پاس رکھیں گی جبکہ کچھ رقم بقیہ اسٹاف میں بانٹی جائے گی۔ اس سے قبل گاہک بڑی ٹپ دیتے رہے ہیں لیکن 10 ہزار ڈالر کی رقم ہم نے پہلی بار دیکھی ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا کہ زندگی میں ایک بار ہی ایسا ہوتا اور اتنی بڑی ٹپ کی پورے شہر میں خبر پھیل گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Oct 2018, 3:09 PM