کورونا کے نئے اسٹرین سے خوفزدہ جاپان نے اٹھایا بڑا قدم، غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی
جاپان کے وزیراعظم سگا نے پیر کے روزنامہ نگاروں سے کہا کہ غیر ملکیوں کے جاپان میں داخلے سے متعلق پابندی پر مبنی احتیاطی اقدامات ملک کے شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔
ٹوکیو: جاپان نے کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے تحت غیر ملکیوں شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ وزیراعظم یشیہیڈے سگا نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہا ،’’یہ احتیاطی اقدامات ملک کے شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔‘‘
یشیہیڈے سگا نے کہا کہ نئے اسٹرین سے متاثر برطانیہ اور دیگر ملکوں سے آنے والے جاپانی شہری اور غیر ملکی لوگوں کو جاپان آنے سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر کووڈ نگیٹو رپورٹ دکھانی ہوگی اور انہیں پہنچنے پر ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’جنوبی کوریا اور چین سمیت ایشیا کے دس ملکوں میں رہنے والے ہمارے کاروباری اور طلبہ نئی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔‘‘
جاپان پہلے ہی کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر روک لگا چکا ہے۔ برطانیہ سے شروع ہونے والا کورونا کا یہ نیا اسٹرین جاپان سمیت 20 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ اس ملک میں نئے اسٹرین کے آٹھ معاملے درج کیے جاچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔