دہلی سنتوش ٹرافی کے گروپ مقابلہ کی میزبانی کرے گا، افتتاحی میچ تریپورہ سے 23 دسمبر کو

افتتاحی میچ میں میزبان دہلی کا مقابلہ تریپورہ سے 23 دسمبر کو دوپہر 12.30 بجے امبیڈکر اسٹیڈئم میں کھیلا جائے گا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

قومی آواز بیورو

قطر میں اختتام پذیر ہوئے فیفا عالمی کپ کے سنسنی خیز فائنل مقابلہ کا ابھی بخار بھی نہیں اترا تھا کہ دہلی ساکر ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ دہلی مردوں کا 76 ویں سینئر قومی مقابلہ سنتوش ٹرافی کے ایک گروپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ فٹبال دہلی (ڈی ایس اے) کے عبوری صدر شرافت اللہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’’36 ریاستوں کو 6 گروپوں میں رکھا گیا ہے، جبکہ فائنل میں ہر گروپ کی ٹاپر رہی ریاست، تین دوسرے نمبر کی سب سے بہترین ریاستیں اور ریلوے، سروسز و میزبان ٹیم آخری راؤنڈ میں کھیلے گی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ دہلی گروپ 1 میں ہے اور اس کے ساتھ لداخ، تریپورا، کرناٹکا، گجرات، اتراکھنڈ ہیں اور اس گروپ کے افتتاحی میچ میں میزبان دہلی کا مقابلہ تریپورہ سے 23 دسمبر کو دوپہر 12.30 بجے امبیڈکر اسٹیڈئم میں کھیلا جائے گا۔ اور ہر میچ کے دن تین میچ کھیلے جائیں گے جس میں ایک میچ امبیڈکر اسٹیڈئم میں کھیلا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون کے لئے بات چیت ہوئی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے دہلی حکومت کی جانب سے تعاون نہیں ہو پایا۔ انہوں نے دہلی کی ٹیم کے تعلق سے بتایا کہ حسب روایت کل تک دہلی کی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے پریس کانفرنس میں فٹبال دہلی کے عبوری صدر شرافت اللہ، خزانچی لیاقت علی، جنرل سکریٹری آکاش نرولا، سنتوش ٹرافی کے آرگنائزنگ سکریٹری رضوان الحق اور سنتوش ٹرافی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین راجندر ساجوان نے صحافیوں سے خطاب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔