ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو لگاتار دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے شکست دی
ویسٹ انڈیز نے ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا اور اس کے لیے نکولس پورن نےایک مرتبہ پھرشاندار اننگز کھیلی اور 67 رنز بنائے ۔
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے۔ اس دوران تلک ورما نے نصف سنچری بنائی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس کے لیے نکولس پورن نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حسین نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔ جوزف 10 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ہندوستان نے بائیں ہاتھ کے نوجوان بلے باز تلک ورما (41 گیندوں میں 51 رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 153 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاور پلے میں ونڈیز پر حاوی نہ ہوسکا۔ ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے ایک بار پھر ہندوستان کے اپر آرڈر کو پریشان کیا اور پاور پلے میں ہی شبھمن گل (سات) اور سوریہ کمار یادو (ایک) پویلین لوٹ گئے۔
ایشان کشن نے تلک کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 42 رن کی شراکت داری کی، حالانکہ وہ 23 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے صرف 27 رن ہی بنا سکے۔ ہندوستان کی جانب سے تلک واحد کامیاب بلے باز تھے جنہوں نے 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے۔
تلک کے پاس ہندوستان کو بڑے اسکور تک لے جانے کی صلاحیت تھی لیکن عقیل حسین نے درمیانے اووروں میں سخت گیند بازی کرتے ہوئے سنجو سیمسن (سات) اور تلک کو آؤٹ کیا۔ اچھی فارم میں نظر آنے والے کپتان ہاردک پانڈیا 18ویں اوور میں 18 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جب کہ اکشر پٹیل (12 گیندوں، 14 رنز) 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر روماریو شیفرڈ کا شکار ہو گئے۔
اننگز کے آخری لمحات میں ہندوستان کو 150 تک پہنچنا مشکل نظر آرہا تھا، لیکن ارشدیپ سنگھ نے آخری اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگایا، جب کہ اسی اوور میں روی بشنوئی نے چھکا لگا کر جس سے ہندوستان 20 اوورز میں پہنچنے میںکو 152/7 کے چیلنج تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے جبکہ عقیل نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ شیفرڈ نے اکشر اور کشن کے وکٹ حاصل کئے، حالانکہ وہ تین اوورز میں 28 رنز دے کر تھوڑا مہنگا ثابت ہوئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔