جنوبی افریقہ کے دونوں سلامی بلے بازوں کی سنچریاں
بنگلہ دیش کے خلاف کمبرلی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کے دونوں سلامی بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت میزبان ٹیم نے دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ سب سے زیادہ رن بناکر حاصل کی گئی دس وکٹ کی جیت تھی۔
کونٹن ڈی کوک نے188 منٹ میں145بالوں پر 21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر168رن بنائے جبکہ ہا شم آملہ 188منٹ میں112بالوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر110رن بنانے میں کامیاب رہے۔
ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میں یہ چھٹا موقع تھا جب اس کے دونوں سلامی بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ایسا جنوبی افریقہ میں پانچ بار ہوا ہے جبکہ غیر ممالک میں صرف ایک بار جنوبی افریقہ کے دونوںسلامی بلے بازوں نے سنچریاں بنائی ہیں۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے42.5 اوور میں 282 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو دس وکٹ سے جیت دلائی۔282 رن دس وکٹ کی جیت کیلئے بنائے گئے سب سے زیادہ رن تھے۔ اس سے قبل دس وکٹ کی جیت کےلئے بنائے گئے رن 256 تھے۔ برمنگھم میں24 جون2016 کو کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹ پر254 رن بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے34.1 اوور میں کسی نقصان کے بغیر256 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
کونٹن ڈی کوک اور ہا شم آملہ کی282 رن کی ساجھیداری ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میں پہلے وکٹ کیلئے تیسری سب سے بڑی شراکت تھی۔ ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میں پہلے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریہ اوراپل تھرنگا کے پاس ہے ۔ان دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں یکم جولائی2006 کو 286 رن جوڑے تھے۔آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں26 جنوری2017کو284 رن کی شراکت کی تھی جو ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میں پہلے وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
کونٹن ڈی کوک اور ہا شم آملہ کی282 رن کی ساجھے داری ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کیلئے کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کیلئے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ جین پال ڈومنی اور ڈیوڈ ملر کے پاس تھا جنہوں نے زمبابوے کے خلاف ہملٹن میں15 فروری 2015 کو پانچویں وکٹ کیلئے256 رن جوڑے تھے۔ پہلے وکٹ کے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی شراکت247 کی تھی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں18 جنوری 2015 کوریلی روزیو اور ہاشم آملہ کے درمیان ہوئی تھی۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Oct 2017, 6:30 PM