نیوزی لینڈ نے سبھی پانچ ٹونٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں ہندوستان کے خلاف

Getty Images
Getty Images
user

سید پرویز قیصر

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کا پہلا میچ بدھ(یکم نومبر) کو نئی دہلی کی فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے اس میدان پرایک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلا ہے جس میں اس کو انگلینڈ نے سات وکٹ سے شکست دی تھی۔ ہندوستاں نے اس میدان پر ابھی تک کوئی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف سبھی پانچ ٹونٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں ۔ اس نے ہندوستان کو اسی کی سر زمین پر دونوں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں شکست دی ہے۔ہندوستان میں دونوں کا پہلا مقابلہ چنئی میں11 ستمبر2012 کو ہوا تھا جو مہمان ٹیم نے ایک رن سے جیتا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر167 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستان نے20 اوور میں چار وکٹ پر166 رن بنائے تھے۔ آخری بال پرتین رن درکار تھے مگرروہت شرما صرف دو رن ہی بناسکے۔

ناگپور میں جب دونوں کے مابین15 مارچ 2016 کو مقابلہ ہوا تھا تو نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو47 رن سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر126 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستان کے سبھی کھلاڑی 18.1 اوور میں79 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کا ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں190 ہے جو اس نے 16 ستمبر2007 کو جوہانسبرگ میں بنایا تھا۔ اسی میچ میں ہندوستان نے20 اوور میں نو وکٹ پر180 رن بنائے تھے جو اس کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔

ناگپور میں15 مارچ 2016 کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کے سبھی کھلاڑی18.1 اوور میں79 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔اسی میچ میں نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں سات وکٹ پر126 رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔

چنئی میں11 ستمبر 2012 کو کھیلے گئے میچ میں برینڈن میکولم نے55 بالوں پر گیارہ چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 91 رن بنائے تھے جو نیوزی لینڈ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔اسی میچ میں وراٹ کوہلی نے 41 بالوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رن بنائے تھے جو ہندوستان کیلئے سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی کا ریکارڈ مچل سینٹنرکے پاس ہے جنہوں نے ناگپور میں 15 مارچ 2016 کو کھیلے گئے میچ میں 11 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ہندوستان کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ عرفان پٹھان کے پاس ہے جنہوں نے چنئی میں11 ستمبر 2012 کو کھیلے گئے میچ میں 31 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔