پاکستان کے خلاف کوہلی کی سب سے عمدہ اننگز: گمبھیر

گمبھیر نے کہا کہ وراٹ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کئی اننگز کھیلی ہیں لیکن میرے مطابق 2012 کے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی اننگز وراٹ کی سب سے اچھی اننگز میں سے ایک ہے۔

وراٹ کوہلی اور گوتم گمھبیر، تصویر گیٹی ایمج
وراٹ کوہلی اور گوتم گمھبیر، تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے 2012 ایشیا کپ میں وراٹ کوہلی کی پاکستان کے خلاف 183 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔ وراٹ نے ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف 330 رنز کے مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 148 گیندوں میں 22 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 183 رنز بنائے تھے اور ہندوستان کو 13 گیندوں کے باقی رہتے چھ وکٹوں سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پہلے اوور میں گمبیر کے بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ بیٹنگ کرنے آئے تھے۔ انہوں نے پہلے سچن تندولکر کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 133 رنز اور پھر روہت شرما کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 172 رن کی شراکت کی تھی۔ گمبھیر نے کہا کہ وراٹ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کئی اننگز کھیلی ہیں لیکن میرے مطابق 2012 کے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی اننگز وراٹ کی سب سے اچھی اننگز میں سے ایک ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں 330 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا پڑا اور اس وقت ہندوستان کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد وراٹ نے پاکستان کے خلاف 183 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس وقت وہ اتنے تجربہ کار نہیں تھے۔ سچ کہوں تو میرے خیال میں یہ وراٹ کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔ ون ڈے میں یہ وراٹ کا اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے اور ایشیا کپ میں کسی بھی بلے باز کا یہ سب سے زیادہ اسکور ہے۔ وراٹ 2014 سے ایشیا کپ نہیں کھیلے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔