جونی برسٹو کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری

Getty Images
Getty Images
user

سید پرویز قیصر

انگلینڈکے وکٹ کیپر جونی برسٹو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میںاپنی پہلی سنچری بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں130 منٹ میں97 بالوں پرگیارہ چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر100 رن بنانے کے بعد ایسا کیا۔اس سے قبل ان کا سب سے بڑا اسکور84 منٹ میں60 بالوں پرگیارہ چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر83 رن تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف چسٹرلی اسڑیٹ میں20 جون2015 کو بنایا تھا۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جونی برسٹو کو دوسری مرتبہ اننگ کی ابتدا کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان کے خلاف کارڈیف میں14 جون2017 کو اننگ کی ابتدا کی تھی اور 65منٹ میں57بالوں پرچار چوکوں کی مدد سے43رن بنائے تھے۔

جونی برسٹو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میںانگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنانے والے16ویں بلے باز بنے۔ ابھی تک انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف 19 سنچریاں اسکور ہوئی ہیں۔ جو روٹ، انڈریو اسڑاس اور مارکس ترسکوتھک نے دو دو سنچریاں بنائی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔