آئی پی ایل LIVE : سنرائزرس حیدرآباد 9 وکٹ سے فتحیاب

آئی پی ایل کے چوتھے میچ میں آج سنرائزرس حیدر آباد اور راجستھان رائلس کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا جو تھوڑی ہی دیر میں شروع ہونے والا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

09 Apr 2018, 11:11 PM

15.5 اوور میں ہی ہار گئی راجستھان

شکھر دھون کے ناٹ آوٹ 77 رن اور کپتان ولیمسن کے ناٹ آوٹ رن کی بدولت سنرائزرس حیدرآباد نے 15.5 اوور میں ہی 127 رن بنا کر راجستھان رائلس کو شکست سے دو چار کر دیا۔ راجستھان کی جانب سے کوئی بھی گیندباز قابل قدر گیندبازی نہیں کر پایا۔ اسٹوکس، لوفلن اور انادکٹ کی بری طرح دھنائی ہوئی۔ گوپال نے کچھ حد تک اچھی گیندبازی کی اور 3 اوور میں 17 رن خرچ کیے، لیکن انھوں نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا۔ اس طرح راجستھان رائلس کو آئی پی ایل 11 کی شروعات شکست کے ساتھ کرنی پڑی اور سنرائزرس حیدرآباد نے اپنی شروعات فتح کے ساتھ کی۔

09 Apr 2018, 11:01 PM

14 اوور کے بعد سنرائزرس حیدرآباد کا اسکور 120/1

شکھر دھون کے تیز طرار 71 رن اور کین ولیمسن کے سمجھداری بھرے 35 رنوں کی بدولت سنرائزرس حیدرآباد نے 14 اوور ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رن بنا لیے ہیں۔ حیدرآباد کے لیے فتح اب صرف خانہ پری معلوم ہو رہی ہے۔

09 Apr 2018, 10:57 PM

دھون اور ولیمسن نے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا

سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن اور شکھر دھون نے 13 اوور میں ہی 114 رن بنا کر راجستھان رائلس کے لیے جیت کی راہ تقریباً ناممکن کر دیا ہے۔ راجستھان کا کوئی بھی گیندباز ان دونوں کو پریشانی میں نہیں ڈال پا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ میچ 15 اوور سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔


09 Apr 2018, 10:47 PM

ولیمسن اور دھون کے درمیان 83 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری

سنرائزرس حیدرآباد نے 10 اوور میں 89 رن بنا لیے ہیں اور اس نے مزید کوئی وکٹ نہیں گنوایا ہے۔ شکھر دھون اور کپتان ولیمسن دونوں ہی تیزی سے رن بنا رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے سنرائزرس آسانی کے ساتھ اپنا ہدف حاصل کر لے گا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 8.2 اوور میں 83 رن کی شراکت داری ہو چکی ہے اور یہ جوڑی راجستھان کے لیے مشکلیں پیدا کر رہی ہے۔ اگر راجستھان کو اس میچ میں واپس آنا ہے تو ان دونوں ہی بلے بازوں کا وکٹ جلدی حاصل کرنا ہوگا۔ اس وقت شکھر دھون 58 اور ولیمسن 22 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

09 Apr 2018, 10:19 PM

راجستھان کے گیندبازوں کی دھنائی شروع

سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان ولیمسن اور بائیں ہاتھ کے ہندوستانی کھلاڑی دھون نے راجستھان کے گیندبازوں کی دھنائی شروع کر دی ہے اور تیزی کے ساتھ رن بنانا شروع کر دیا ہے۔ 2 اوور میں 11 رن پر ایک وکٹ سے ان کا اسکور 5 اوور میں 45 رن پر ایک وکٹ ہو گیا ہے۔ یعنی ان دونوں بلے بازوں نے 3 اووروں میں 34 رن بنا ڈالے۔ اس وقت دھون 26 اور ولیمسن 12 رن پر کھیل رہے ہیں۔


09 Apr 2018, 10:07 PM

حیدرآباد کی خراب شروعات، اسکور 2 اوور میں 11/1

حیدرآباد کی شروعات بھی بہت اچھی نہیں رہی۔ دھول کلکرنی کے پہلے اوور میں محض ایک رن بنا اور شکھر دھون کا ایک کیچ بھی چھوٹا۔ اگر شکھر دھون آوٹ ہو جاتے تو یہ حیدرآباد کے لیے مشکل بھرا ہوتا۔ لیکن انادکٹ کے ذریعہ پھینکے گئے دوسرے اوور میں ردھیمان ساہا اپنا وکٹ نہیں بچا سکے اور 5 گیندوں میں 5 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ 2 اوور کے بعد سنرائزرس حیدرآباد کا اسکور ہے 11 رن پر 1 وکٹ۔

09 Apr 2018, 9:46 PM

بلے بازی میں سیمسن کے علاوہ سبھی نے مایوس کیا

بلے بازی میں صرف سنجو سیمسن نے راجستھان کی پاری کو مضبوطی عطا کی، بقیہ نے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ سنجو سیمسن کی بدقسمتی رہی کہ وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 49 رن پر آوٹ ہو گئے۔ انھوں نے یہ 49 رن 42 گیندوں پر بنائے۔ بقیہ بلے بازوں میں گوپال نے 18، ترپاٹھی نے 17 اور کپتان اجنکیا رہانے نے 13 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوسرے ہندسہ تک بھی پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔


09 Apr 2018, 9:44 PM

کول نے 4 اوور میں دیے محض 17 رن اور لیے 2 وکٹ

سنرائزرس حیدرآباد کی جانب سے سدھارتھ کول نے سب سے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے اپنے چار اوور میں محض 17 رن خرچ کیے اور دو اہم وکٹ بھی حاصل کیے۔ شکیب الحسن نے بھی دو وکٹ حاصل کیا اور انھوں نے اپنے 4 اوور میں 23 رن خرچ کیے۔ دیگر گیندبازوں یعنی بھونیشور کمار، اسٹینلیک اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملے۔

09 Apr 2018, 9:41 PM

راجستھان نے بنائے محض 125 رن

راجستھان نے پہلے دس اوور میں جہاں 71 رن بنائے تھے اور تین وکٹ گرے تھے، وہیں آخر کے دس اوور میں اس نے محض 54 رن بنائے اور 6 وکٹ گنوا دیے۔ اس کے لیے تعریف کرنی ہوگی حیدرآباد کے گیندبازوں کی جنھوں نے آخر کے دس اوور میں انتہائی کسی ہوئی گیندبازی کی۔ خصوصی طور پر شکیب الحسن نے ایک اوور میں 2 وکٹ لے کر راجستھان کو بیک فٹ پرلا دیا۔ اس کے بعد راشد خان اور کول نے ایک ایک وکٹ لے کر راجستھان پر مزید دباو بنا دیا۔


09 Apr 2018, 9:29 PM

بٹلر ہوئے راشد خان کا شکار

مشہور اسپن گیندباز راشد خان نے راجستھان رائلس کے بلے باز بٹلر کو 6 رن پر بولڈ کر دیا۔ اس طرح راجستھان کے لیے بڑا اسکور بنانے کی امیدیں بھی مدھم ہو گئی ہیں۔

09 Apr 2018, 9:20 PM

سنرائزرس حیدرآباد کے گیندبازوں نے دکھایا کمال

کول نے گوتھم کو صفر پر آوٹ کر کے راجستھان کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ اب رائلس کے بلے بازوں پر تیزی سے رن بنانے کے ساتھ ساتھ وکٹ بچانے کا بھی دباو ہے۔ اس وقت راستھان کا اسکور 16 اوور میں 106/6 ہے۔


09 Apr 2018, 9:08 PM

سیمسن مکمل نہیں کر سکتے نصف سنچری، 49 پر آوٹ

راجستھان کی پاری کو مضبوطی عطا کرنے والے سنجو سیمسن کو شکیب الحسن نے راشد خان کے ہاتھوں کیچ کرا کر حیدرآباد کو راحت کی سانس لینے کا موقع فراہم کیا۔ سنجو سیمنسن نے 42 گیندوں میں 49 رن کی پاری کھیلی جس میں انھوں نے 5 چوکے لگائے۔ شکیب الحسن نے اپنے چوتھے اور آخری اوور میں دو اہم وکٹ لے کر راجستھان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

09 Apr 2018, 9:05 PM

شکیب الحسن نے ترپاٹھی کو آوٹ کیا

سنرائزرس حیدرآباد کے گیندباز شکیب الحسن نے خطرناک نظر آ رہے بلے باز ترپاٹھی کو پانڈے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ترپاٹھی نے 15 گیندوں میں 17 رن بنائے۔


09 Apr 2018, 8:48 PM

سنرائزرس حیدرآباد کو وکٹ کی طلب

سنرائزرس حیدرآباد نے حالانکہ 10 اوور میں راجستھان رائلس کے 3 وکٹ گرا دیے ہیں اور 71 رن خرچ کیے ہیں، لیکن اسے مزید وکٹ کی درکار ہے کیونکہ آخر کے دس اوور میں راجستھان رائلس تیزی کے ساتھ رن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سنرائزرس کی جانب سے اسٹینلیک اور کول نے ایک ایک وکٹ لیے ہیں جب کہ ایک وکٹ رن آوٹ سے گرا ہے۔

09 Apr 2018, 8:45 PM

راجستھان رائلس کے تین وکٹ آوٹ

راجستھان رائلس کے بلے بازوں نے ٹیم کو بہت اچھی شروعات نہیں دی لیکن انھوں نے 9 اوور میں 3 وکٹ پر 63 رن بنا لیے ہیں۔ کپتان اجنکیا رہانے اور ڈی شارٹ حالانکہ بالترتیب 13 اور 4 رن بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن سنجو سیمسن نے پاری کوسنبھالتے ہوئے محض 29 گیندوں میں 37 رن بنا لیے ہیں اور کریز پر کھڑے ہیں۔ تیسرے آوٹ ہونے والے بلے باز بین اسٹوکس ہیں جنھوں نے 8 گیند میں 5 رن بنائے۔


09 Apr 2018, 7:59 PM

سنرائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیتا

سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان نے ٹاس جیت کر راجستھان کے کپتان اجنکیا رہانے کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

09 Apr 2018, 7:19 PM

آئی پی ایل کا چوتھا مقابلہ سنرائزرس حیدر آباد اور راجستھان رائلس کے درمیان

سنرائزرس حیدر آباد اور راجستھان رائلس کے درمیان آج کا میچ 8 بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے تھوڑی ہی دیر میں دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کریں گے۔ دونوں ہی ٹیمیں آج اپنا پہلا پہلا میچ کھیلیں گی۔ اس بار سنرائزرس کے لیے کپتان ڈیوڈ وارنر دستیاب نہیں ہیں جن کی جگہ کین ولیمسین کھیل رہے ہیں۔ اسی طرح راجستھان رائلس کی طرف سے اسٹیو اسمتھ بھی ٹیم کے لیے موجود نہیں ہیں جس کے سبب اجنکیا رہانے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔