آئی پی ایل LIVE : سانس روک دینے والے میچ میں حیدرآباد 1 وکٹ سے فتحیاب

آج کا مقابلہ ممبئی انڈینس اور سنرائزرس حیدر آباد کے درمیان حیدر آباد میں ہو رہا ہے۔ سنرائزرس حیدر آباد نے اپنا پہلا میچ جیت کر 2 پوائنٹ حاصل کیا تھا جب کہ ممبئی انڈینس اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

12 Apr 2018, 11:48 PM

ایک بار پھر دلچسپ مقابلے میں ممبئی کی شکست

بلی اسٹینلیک نے آخری گیند پر 4 رن بنا کر ایک بار پھر ممبئی کو نزدیکی مقابلے میں شکست سے دو چار کر دیا۔ آئی پی ایل 2018 میں ہوئے اپنے پہلے میچ میں بھی ممبئی نزدیکی مقابلے میں شکست کا سامنا کر چکا ہے۔ بہر حال، اس فتح کے ساتھ حیدرآباد کے 4 پوائنٹ ہو گئے ہیں اور ممبئی کے دو میچ میں کوئی پوائنٹ نہیں ہیں۔

12 Apr 2018, 11:45 PM

جیت کے لیے حیدرآباد کو چاہیے 1 گیند میں 1 رن

حیدرآباد نے 147 رن بنا کر اپنی شکست کو ٹال دیا ہے۔ اب اسے فتح کے لیے آخری گیند پر 1 رن چاہیے۔

12 Apr 2018, 11:42 PM

2 گیند میں حیدرآباد کو جیت کے لیے چاہیے 2 رن، ہوڈا کر رہے ہیں بیٹنگ


12 Apr 2018, 11:40 PM

حیدرآباد کو 3 گیندوں پر 3 رن درکار

12 Apr 2018, 11:39 PM

حیدرآباد کو فتح کے لیے چاہیے 4 گیندوں پر 4 رن


12 Apr 2018, 11:38 PM

بیسویں اوور کی پہلی گیند پر لگے 6 رن

ہوڈا نے بیسواں اوور پھینکنے آئے بین کٹنگ کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو انتہائی دلچسپ موڑ پر لا دیا ہے۔ اب حیدرآباد کو 4 گیندوں میں محض 5 رن کی ضرورت ہے اور ممبئی کو ایک وکٹ کی۔

12 Apr 2018, 11:37 PM

19ویں اوور میں گرے 2 وکٹ، ممبئی کو جیت کے لیے چاہیے 1 وکٹ

مستفیض الرحمٰن نے انیسویں اوور میں زبردست گیندبازی کرتے ہوئے محض ایک رن دے کر دو وکٹ گرا دیے ہیں۔ اس طرح حیدرآباد جو ایک وقت بہ آسانی جیتتی ہوئی نظر آ رہی تھی اس کے لیے اب مشکلیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ جہاں ایک طرف ممبئی کو جیت کے لیے محض ایک وکٹ درکار ہے وہیں حیدرآباد کو 6 گیند پر 11 رن بنانے ہوں گے۔ سبھی کی نگاہیں ہوڈا پر ہیں کیونکہ وہ بڑے شاٹ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


12 Apr 2018, 11:32 PM

حیدرآباد کا 8واں وکٹ گرا، مستفیض الرحمٰن نے ایس کول کو پویلین پہنچا

ممبئی انڈینس کی جانب سے مستفیض الرحمن انیسواں اوور پھینک رہے ہیں اور اب تک انھوں نے شاندار گیندبازی کی ہے۔ 4 گیندوں میں انھوں نے محض ایک رن دیا ہے اور ایس کول کو اپنی ہی گیند پر کیچ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا ہے۔ اب یہ میچ انتہائی دلچسپ موڑ پرپہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد کو جیت کے لیے 8 گیندوں میں 11 رن درکار ہیں۔

12 Apr 2018, 11:29 PM

حیدرآباد کو جیت کے لیے 2 اوور میں چاہیے 12 رن

شکھر دھون (45 رن) اور ردھیمان ساہا (22 رن) کی بہترین اوپننگ شراکت داری کے بعد حیدرآباد کی ٹیم کے لگاتار وکٹ گرتے رہے جس کی وجہ سے 148 رن کا چھوٹا نشانہ بھی اس کے لیے حاصل کرنا پریشان کن ثابت ہو رہا ہے۔ 2 اوور میں حیدرآباد کو فتح کے لیے 12 رن کی ضرورت ہے۔ حالانکہ یہ رن بہت زیادہ نہیں ہیں لیکن اس کے 7 وکٹ آوٹ ہو چکے ہیں۔ سبھی کی نگاہیں دیپک ہوڈا پر ہیں جو اس وقت 20 گیند میں 23 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


12 Apr 2018, 10:18 PM

شکھر دھون اور ساہا کی بہترین بلے بازی، 5 اوور کے بعد حیدر آباد 42/0

حیدر آباد کے سلامی بلے باز شکھر دھون اور ردھیمان ساہان نے بہترین شروعات دی ہے اور انھوں نے 5 اوور میں 42 رن بنا لیے ہیں۔ اس وقت شکھر دھون 13 گیند میں 21 رن اور ساہا 17 گیند میں 20 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

12 Apr 2018, 10:02 PM

حیدر آباد کی بلے بازی شروع، پہلے اوور میں بنے 7 رن

حیدر آباد نے ممبئی کے ذریعہ دیے گئے 148 رن کے نشانہ کو حاصل کرنے کے لیے ردھیمان ساہا اور شکھر دھون کو سلامی بلے باز کے طور پر بھیجا ہے۔ انھوں نے پہلے اوور میں سنبھل کر کھیلتے ہوئے 7 رن بنا لیے ہیں۔ شکھر دھون نے ایک بہترین چوکا بھی سانگوان کے ذریعہ پھینکے گئے اس اوور میں لگایا۔


12 Apr 2018, 9:50 PM

حیدر آباد کے گیندباز سندیپ، اسٹینلیک اور کول نے لیے 2-2 وکٹ

حیدر آباد کے گیندبازوں نے آج بہترین گیندبازی اک مظاہرہ کیا۔ سب سے اچھی گیندبازی سندیپ شرپا نے کی جنھوں نے 4 اوور میں 25 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ ان کے علاوہ سدھارتھ کول اپنے 4 اوور میں 29 رن دے کر 2 وکٹ اور اسٹینلیک نے 4 اوور میں 42 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ بقیہ گیندبازوں یعنی راشد خان اور شکیب الحسن کو 1-1 وکٹ ملا۔ راشد خان نے 4 اوور میں محض 13 رن دیے جب کہ شکیب الحسن نے 4 اوور میں 34 رن خرچ کیے۔

12 Apr 2018, 9:47 PM

ممبئی کی طرف سے لیوس نے بنائے سب سے زیادہ 29 رن

ممبئی کی جانب سے لیوس نے سب سے زیادہ 29 رن 17 گیندوں میں بنائے۔ ان کے بعد 28 رن کیرون پولارڈ نے بنائے جنھوں نے اس کے لیے 23 گیندیں کھیلیں۔ 28 رن سوریہ کمار یادو نے بھی بنائے لیکن اس کے لیے انھوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا۔ بقیہ بلے بازوں نے کچھ خاص نہیں کیا۔ کپتان روہت شرما محض 11 اور کرونال پانڈیا 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔


12 Apr 2018, 9:44 PM

ممبئی انڈینس نہیں بنا سکی 150 رن، حیدر آباد کو جیت کے لیے 148 رن درکار

حیدر آباد کے گیندبازوں کی بہترین گیندبازی کے سامنے ممبئی انڈینس کسی بھی وقت کھل کر نہیں کھیل سکی۔ کھیل کے شروع میں کچھ اچھے شاٹ ضرور لگے لیکن لگاتار گرتے وکٹوں نے اس پر دباؤ بنائے رکھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ٹیم 150 رن کے پہلے یعنی 147 پر ہی رک گئی۔ حالانکہ ممبئی کے دو وکٹ ہاتھ میں تھے لیکن آخری کے اووروں میں کوشش کے باوجود ممبئی کے بلے باز تیزی سے رن نہیں بنا سکے۔

12 Apr 2018, 9:39 PM

سانگوان بھی آؤٹ، 19 اوور میں ممبئی کا اسکور 137/8

سوریہ کمار کے بعد سانگوان بھی آؤٹ ہو گئے۔ سندیپ شرما نے انھیں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح ممبئی کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ 19 اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 137/8 ہے۔


12 Apr 2018, 9:35 PM

تیز رن بنانے کی کوشش میں سوریہ کمار بھی آؤٹ

سوریہ کمار یادو سے ممبئی انڈینس کو کافی امیدیں تھیں کیونکہ وہ کافی دیر تک کریز پر موجود رہے۔ لیکن وہ بھی آخری وقت میں بڑے شاٹ نہیں لگا سکے۔ انھوں نے 31 گیند کھیل کر 28 رن بنائے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔ ممبئی کے لیے 160 یا اس سے زیادہ رن بنانا اب مشکل ہی معلوم ہو رہا ہے۔

12 Apr 2018, 9:31 PM

18 اوور میں ممبئی انڈینس کا اسکور 134/6

راشد خان نے بین کٹنگ کو بولڈ کر کے ایک بار پھر ممبئی کے شیدائیوں کے دل کی دھڑکنیں روک دی ہیں۔ اس وکٹ کے گرنے کے بعد تیز رن بنانے کی ممبئی کی کوششوں پر بھی پانی پھرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ 18 اوور ہو چکے ہیں اور ممبئی انڈینس کا اسکور 134/6 ہے۔ اٹھارہویں اوور میں راشد خان نے ایک وکٹ لیے اور محض 5 رن دیے۔


12 Apr 2018, 9:25 PM

17 اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 129/5

ممبئی انڈینس کے بلے بازوں کے لیے تیزی کے ساتھ رن بنانا مشکل ہو رہا ہے۔ حالانکہ 17 اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 129/5 ہے لیکن آخر کے تین اوور میں اسے زیادہ سے زیادہ رن بنانے ہوں گے تاکہ حیدر آباد جیسی مضبوط ٹیم کے سامنے بڑا اسکور رکھا جا سکے۔ اس وقت سوریہ کمار اور بین کٹنگ کریز پر موجود ہیں اور ممبئی کے شیدائی ان سے جارحانہ بلے بازی کی امید کر رہے ہیں۔

12 Apr 2018, 9:12 PM

پولارڈ 28 رن بنا کر آؤٹ، 15 اوور کے بعد اسکور 111/5

15 اوور کے بعد ممبئی انڈینس نے 111 رن بنا لیے ہیں اور یہاں سے تیز بلے بازی کی ضرورت ہے۔ لیکن پولارڈ کے 28 رن بنا کر اسٹینلیک کا شکار ہونے کے بعد ممبئی کے لیے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کا ساتھ دینے کے لیے بین کٹنگ میدان پر اترے ہیں۔


12 Apr 2018, 9:06 PM

ممبئی کا رَن ریٹ 7 سے ہوا کم

حیدر آباد کے گیندبازوں کی بہترین گیندبازی کے سبب ممبئی کا رَن ریٹ 7 سے کم ہو گیا ہے۔ اس وقت 13 اوور ہو چکے ہیں اور ممبئی کا اسکور 90 رن ہے۔ اس کے ہاتھ میں ابھی چھ وکٹ بچے ہوئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو اور کیرون پولارڈ بڑے شاٹ لگانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔

12 Apr 2018, 8:55 PM

ممبئی انڈینس کے رنوں کی رفتار ہوئی دھیمی، دس اوور کے بعد اسکور 78/4

چار وکٹ گر جانے کے سبب ممبئی انڈینس کے رنوں کی رفتار دھیمی ہو گئی ہے۔ شکیب الحسن اور سدھارتھ کول اور راشد خان نے ممبئی کے بلے بازوں کے لیے رن بنانا مشکل کر دیا ہے۔ اس وقت ممبئی انڈینس نے 10 اوور میں 78 رن بنا لیے ہیں اور اس کے چار وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو 7 اور کیرون پولارڈ 1 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


12 Apr 2018, 8:46 PM

کرونال پانڈے 15 رن بنا کر بنے شکیب الحسن کے شکار

اچھی بلے بازی کر رہے کرونال پانڈے کو شکیب الحسن نے حیدر آباد کے کپتان ولیمسن کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے ممبئی کے لے مشکلوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کرونال نے 15 رن بنانے کے لیے 10 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چوکے لگائے۔ اس وقت ممبئی انڈینس کا اسکور 9 اوور کے بعد 42 رن پر 4 وکٹ ہے۔

12 Apr 2018, 8:33 PM

ممبئی مشکل میں، لیوس بھی آؤٹ

ممبئی انڈینس اچھی شروعات کے بعد مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ اس کے دو اہم وکٹ چھٹے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ چھٹے اوور کی آخری گیند پر کول نے لیوس کو 29 رن پر آؤٹ کر دیا۔ لیوس نے یہ رن 17 گیندوں میں 3 چوکے اور 2 چھکے کے ساتھ بنائے۔


12 Apr 2018, 8:27 PM

ممبئی کو لگا دوسرا جھٹکا، ایشان 9 رن بنا کر آؤٹ

ممبئی کے ایشان کشن 9 رن بنا کر سدھارتھ کول کے شکار ہو گئے۔ انھیں یوسف پٹھان نے کیچ کیا۔ اس وقت ممبئی انڈینس کا اسکور 5.2 اوور میں 48 رن ہے۔

12 Apr 2018, 8:21 PM

ممبئی کا اسکور 4 اوور میں 43 رن

کپتان روہت شرما کا وکٹ گرنے کے بعد ایشان کشن اور لیوس نے رن کی رفتار کو بڑھایا ہے اور اپنے اوپر کسی طرح کا دباؤ نہیں آنے دیا ہے۔ اس وقت ممبئی کا اسکور 4 اوور میں 43 رن پر ایک وکٹ ہے۔


12 Apr 2018, 8:18 PM

روہت شرما 11 رن بنا کر آؤٹ

ممبئی کے کپتان روہت شرما آج ایک بار پھر جلدی پویلین لوٹ گئے۔ انھوں نے آج 10 گیندوں میں ایک چھکا اور ایک چوکا کی مدد سے 11 رن بنائے۔ انھیں حیدر آباد کے گیندباز اسٹینلیک نے شکیب الحسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

12 Apr 2018, 8:15 PM

سنرائزرس حیدر آباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

حیدر آباد کے میدان پر سنرائزرس حیدر آباد نے ٹاس جیت لیا ہے اور ممبئی انڈینس کو بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔