جوہانسبرگ: بارش سے متاثرہ میچ میں افریقہ کی جیت
جنوبی افریقہ کی ٹیم آج گلابی رنگ کے لباس میں میدان پر کھیلنے اتری ہے۔
جنوبی افریقہ کی 5 وکٹ سے جیت
ایک روزہ سیریز کے چوتھے مقابلہ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 5 وکٹ سے ہراتے ہوئے پہلی جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 289 رنز بنائے لیکن تقریباً 2 گھنٹے تک بارش کی وجہ سے میچ رکنے کے بعد میزبان ٹیم کو 28 اوورز میں 202 رن کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا جسے اس نے 5 وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کلاسین نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 43 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز کا اسکور کیا۔ کل 6 ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان 3 میچوں میں جیت چکا ہے اور اب اس کی سبقت 3-1 کی ہو گئی ہے۔
ہندوستان نے 50 اوورز میں 289 رن بنائے
دھونی 42 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بھونیشور 5 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کو اب جیت کے لئے 290 رن بنانے ہوں گے۔
ہندوستان 49 اووروں کے بعد 277/6
دھونی 30 رنز کے اسکور پر ہیں جبکہ بھونیشور نے ابھی تک 5 رنز کا اسکور کیا ہے۔
ہندوستان 48 اوورز کے بعد 267/6
دھونی 27 رن جبکہ بھونیشور 2 بنا کر کھیل رہے ہیں
کل 46 اووروں میں ہندوستان 259/5
دھونی 23 جبکہ ہاردک پانڈیا 8 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کا اسکور2-34 اوور میں200/2
شیکھر(107) اجنکے رہانے (5) رن بنا کر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 31.1 اوور میں178/2
شیکھر(91) وراٹ (75) رن بنا کرکریس موریس کی گیند پرآؤٹ ہوئے
ہندوستان کا اسکور 29 اوور میں170/1
شیکھر(88) وراٹ (70) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 27 اوور میں166/1
شیکھر(86) وراٹ (68) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 24 اوور میں145/1
شیکھر(76) وراٹ (58) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 22 اوور میں128/1
شیکھر(65) وراٹ (52) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 16 اوور میں80/1
شیکھر(44) وراٹ (25) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 9 اوور میں50/1
شیکھر(28) وراٹ (12) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 8 اوور میں46/1
شیکھر(26) وراٹ (11) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان کا اسکور 7 اوور میں35/1
ہندوستان کا اسکور 6 اوور میں30/1
شیکھر(20) وراٹ (1) پر کھیل رہے ہیں
ہندوستان نے ٹاس جیتا
وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندستانی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہندستانی ٹیم چھ میچوں کی سیریز میں 3۔0 کی برتری بنانے کے بعد چوتھے میچ میں سریز پر قبضہ کر نے کے مقصد سے اتر رہی ہے۔ٹیم انڈیا میں کپتان نے صرف ایک تبدیلی کی ہے اور زخمی کیدار جادھو کی جگہ شريس ایر کو موقع دیا گیا ہے۔
وہیں ایڈین ماركرم کی کپتانی والی میزبان افریقی ٹیم میں اے بی ڈی ولیرس تین میچوں سے باہر رہنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں جن کی جگہ کھایا جوڈو کو باہر کیا گیا ہے۔وہیں عمران طاہر کی جگہ مورکل کی واپسی ہوئی ہے۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم چوتھے مقابلے میں مضبوط برتری قائم کرنے کے ساتھ جنوبی افریقہ کی زمین پر اپنی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سریز جیتنے کی تاریخ رقم کرنے اتر چکی ہے۔
ہندوستان کی 3-0 کی برتری
ہندستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں جیت سے صرف ایک قدم دور ہے۔ ٹیم انڈیا نے سیریز میں 3۔0 سے برتری بنا ئی ہے اور جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کی جیت کے ساتھ وہ 4۔0 کی ناقابل تسخیر برتری قائم کر جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار ون ڈے سریز جیتنے کی کامیابی بھی درج کر لے گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے بڑے کھلاڑیوں کی انجری کا شکار رہی ہے لیکن تین میچوں سے باہر رہے اس کےبلے باز اے بی ڈيويليرس اس میچ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں اور میزبان ٹیم کرو یا مرو کے میچ میں یقینا سخت مقابلے کے ساتھ سریزجیتنے کی کوشش کرے گی۔ اگرچہ ہندستانی ٹیم کا مسلسل میچ جیتنے سے کافی حوصلہ افزا بڑھا ہے اور اس کےبولر خاص طور کلدیپ یادو اور يجویندر چہل جیسے دونوں پراسرار اسپنروں نے اس کی طاقت کو دوگنا بڑھا دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔