بھونیشور کے ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹ، لیکن...

بھونیشور کے لئے ہفتہ کا روز یادگار رہے گا لیکن وہ اس ریکارڈ سے مایوس بھی ہوں گے، کیوں کہ دیگر ہندوستانی گیندبازوں کے مقابلہ سو وکٹ لینے میں انہوں نے سب سے زیادہ میچ لئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سڈنی: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیم تیز گیند باز بھونیشور کمار نے آسٹریلیا کے خلاف سنیچر کو سیریز کے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیرئر کے سو (100 ) وکٹ پورے کئے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر بھونیشور نے 10 اوور میں 66 رن دے کر آسٹریلیا کے دو بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 100 ایک روزہ وکٹ پورے کئے۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندستان کے 19ویں گیند باز بن گئے ہیں ۔
آسٹریلیا ئی کپتان آرون فنچ کو تیسرے اوور میں آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی 28 سالہ ہندستانی گیند باز بھونیشور نے یہ کامیابی حاصل کی۔ بھونیشور نے کیریئر کے 96ویں ون ڈے میں 37.88کے اوسط سے اپنے 100 وکٹ پورے کئے۔

بھونیشور کمار ایسا کرنے والے ہندوستان کے 18 ویں گیندباز بن گئے ہیں۔ ون ڈے میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے انل کمبلے (269 میچوں میں 334 وکٹ) ہیں۔ بھونیشور سے پہلے شری ناتھ، اگرکر، کپل دیو سمیت کئی تیز گیند باز ہیں جنہوں نے یہ کارمانہ انجام دیا ہے، لیکن دو بلے باز سچن تندولکر (453 میچوں میں 157 وکٹ) اور یوراج سنگھ (301 میچوں میں 110 وکٹ) ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ بہرحال بھونیشور کے لئے ہفتہ کا روز یادگار رہے گا لیکن وہ اس ریکارڈ مایوس بھی ہوں گے۔ تھوڑا ملال تو انہیں ہوگا ہی، کیوں کہ دیگر ہندوستانی گیندبازوں کے مقابلہ سو وکٹ لینے میں انہوں نے سب سے زیادہ میچ لئے۔

تیز گیند باز عرفان پٹھان نے صرف 59 میچوں میں اپنے 100 وکٹ پورے کئے تھے اور وہ اس مقام تک پہنچنے والے ہندستان کے سب سے تیز گیند باز ہیں۔افغانستان کے راشد خان نے سب سے تیز 100 وکٹ لئے ہیں انہوں نے 44 میچوں میں یہ کامیابی اپنے نام کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔