سری لنکا کے خلاف فالوآن کے بعد ہندوستان کی ساتویں کامیابی
پالے کیلے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ایک اننگ اور171 رن سے کامیابی حاصل کی جو سری لنکا کے خلاف فالوآن کے بعد اسکی ساتویں کامیابی تھی۔ ہندوستان نے سری لنکا کو سات مرتبہ فالوآن پر مجبور کیا ہے اور ہرمرتبہ اننگ کے فرق سے جیت درج کی ہے۔ ہندوستان کی ایک اننگ اور171 رن کی جیت سری لنکا کے خلاف اسکی سب سے بڑی ہے۔
تیسرے ٹسٹ میں مہمان ٹیم نے 122.3 اوور میں487 رن بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کے سبھی کھلاڑی 37.4 اوور میں135 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ فالوآن کے بعد سری لنکا نے74.3 اوور میں 181رن بنائے تھے۔
ہندوستان نے سری لنکا کو پہلی مرتبہ فالوآن پر کٹک میں 1986-87 میں مجبور کیا تھا۔تب ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں400 رن بنائے تھے۔ سری لنکا کے سبھی کھلاڑی 191 پر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے فالوآن ہواتھا۔ فالوآن کے بعد سری لنکا نے142 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگ اور67 رن سے شکست ہوئی تھی۔
چنڈی گڈھ میں 1990-91میں ہوئے ٹسٹ میں میزبان ٹیم نے صرف 288 رن بنائے تھے جو فالوآن کےلئے کافی رہے کیونکہ سری لنکا کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں82 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ فالوآن کے بعد سری لنکا نے 198 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگ اورآٹھ رن سے ہار ملی تھی۔
لکھنو میں1993-94 میں ہوئے ٹسٹ میں ہندوستان نے ایک اننگ اور119 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ اس ٹسٹ میں میزبان ہندوستان نے اپنی واحد اننگ میں511 رن بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 218 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ فالوآن کے بعد مہمان ٹیم174 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی۔
اسی سریز میں بنگلور میں دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان نے ایک اننگ اور95 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے چھ وکٹ پر 541 رن بناکر اننگ ڈکلیر کردی تھی۔ سری لنکا کے سب ہی کھلاڑی پہلی اننگ میں231 پرآوٹ ہوگئے تھے۔ فالوآن کے بعد اس نے 215 رن بنائے تھے جس کی وجہ سے اسے اننگ کے فرق سے ہار ہوئی تھی۔
کانپور میں2009-10 میں ہندوستان نے سری لنکا کو ایک اننگ اور144 رن سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں مہمان ٹیم نے اپنی واحد اننگ میں642 رن بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کے سبھی کھلاڑی 229 پر آوٹ ہوئے تھے۔ فالوآن کے بعد بھی سری لنکا کی کارکردگی خراب ہی رہی اور پوری ٹیم 269 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔
پچھلے ٹسٹ میں جو کولمبو میں کھیلا گیا تھا،ہندوستان نے فالوآن کے بعد سری لنکا کو ایک اننگ اور53 رن سے ہرایا تھا جو اس کی سری لنکا کے خلاف پچھلی سب سے بڑی جیت تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔