ہندوستان نے جنوبی افریقہ میں سیریز جیت کر تاریخ رقم کی

روہت شرما نے بالاخر اپنی لے میں آتے ہوئے 17 ویں سنچری (115) اسکور کی جس کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ونڈے میں منگل کو سات وکٹ پر 274 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پورٹ الیزبتھ: ہندوستان نے 6 ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 73رنز سے ہرا کر سیریز پر قبضہ کر لیا۔ 26 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو اسی کی سرزمین میں شکست دے کر سیریز جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 50 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ جواب میں میز بان ٹیم 41.6 اوور میں 201 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

قبل ازیں روہت شرما نے بالاخر اپنی لے میں آتے ہوئے 17 ویں سنچری (115) اسکور کی جس کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ونڈے میں منگل کو سات وکٹ پر 274 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
وراٹ کوہلی

ہندوستان کے پاس 300 سے زیادہ رن بنانے کا سنہرے موقع تھا لیکن مڈل آرڈر کے بلے بازوں کے آوٹ ہونے سے اس کے ہاتھ سے یہ موقع نکل گیا۔ ہندوستان نے تین وکٹ پر 236 رن کی مستحکم پوزیشن سے دو رن کے وقفہ میں تین وکٹ گنوائے۔ ہندوستان کے دو کھلاڑی کپتان وراٹ کوہلی اور اجنکے رہانے غلط فہمی اور اپنی غلطی کی وجہ سے رن آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کے دورے پر مسلسل جدوجہد کر رہے روہت کو بالاخر اپنی لے ملی اور انہوں نے 96 کے اسکور پرملی زندگی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی 17 ویں ون ڈے سنچری اسکور کی۔ روہت نے اس دورے میں اپنی پہلی نصف سنچری ہی نہیں بلکہ پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے 126 گیندوں کا سامنا کیا اور اس شاندار اننگز میں 11 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ہاشم آملہ اور ایڈن مارکرام نے ایننگ کا آغاز کیا۔ 5 اوور کے بعد افریقی ٹیم کا اسکور 23 رن تھا۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے پہلی کامیابی جسپریت بمراہ نے مارکرام (32 رن) کو کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا کر دلائی۔ اس کے فوری بعد ہاردک پنڈیا نے جے پی ڈیومنی (1) کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ میزبان ٹیم کا تیسرا وکٹ اے بی ڈیولیرس (6)کے طور پر گرا جنہیں پنڈیا نے وکٹ کیپر دھونی سے کیچ کرایا۔ 15 اوور کے بعد اسکور 74 رن تھا۔ اس کے بعد میلر اور آملہ نے اسکور کو 100 کے پار پہنچایا۔ میلر نے ایننگ کے دوران 2500 رن بھی مکمل کئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
ہندوستانی کرکٹر جشن مناتے ہوئے

جنوبی افریقہ کا چوتھا وکٹ ڈیوڈ میلر (36) کے طور پر گرا جنہیں چہل نے بولڈ کیا۔ آملہ نے نصف سینچری 72 بالس میں تین چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ جنوبی افریقہ کا پانچواں وکٹ آملہ (71 رن) کے طور پر گرا جو پنڈیا کی ایک بہترین تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔

چھٹے وکٹ کے طور پر اینڈلو فیلکوایو(0) کو کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔ چھ وکٹ گرنے کے بعد ایننگ کے 38 ویں اوور میں کلاسین نے کلدیپ یادو کے اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر ماحول گرما دیا۔ کلدیپ نے کاگسو رباڈا (3) کو چہل سے کیچ کراتے ہوئے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ بعد ازیں میز بان ٹیم 41.6 اوور میں 201 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Feb 2018, 10:36 AM