ہندوستان نے سری لنکا کو9 وکٹ سے روندا

ہندوستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل

جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور شکھر دھون جشن مناتے ہوئے، تصویر یو این آئی
جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور شکھر دھون جشن مناتے ہوئے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دامبولا: زبردست فارم میں چلنے والے اوپنر شکھر دھون(132ناٹ آؤٹ)کی طوفانی سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی(82ناٹ آؤٹ) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 197رنوں کی شاندارشراکت کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں اتوار کو9 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ شکھر دھون نے ٹسٹ سریز میں اپنے زبردست فارم کو پہلے ون ڈے میں برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کو یک طرفہ جیت سے ہم کنار کیا۔ شکھر دھون نے 90گیندوں پر ناٹ آؤٹ 132رنوں میں 20چوکے اور تین چھکے لگائے جب کہ وراٹ کوہلی نے 70گیندوں میں ناٹ آؤٹ82رنوں میں 10چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

شکھر دھون سینچری بنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، تصویر یو این آئی
شکھر دھون سینچری بنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، تصویر یو این آئی

ہندوستانی گیند بازوں، خصوصاً لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل اور پارٹ ٹائم آف اسپنر کیدار جادھو نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو 43.2اووروں میں 216رنوں پردھول چٹادی۔ بعد ازاں سری لنکا پر شکھر دھون کا قہر ٹوٹ پڑاجنہوں نے اپنی گیارہویں سنچری بناکر ہندوستان کو اس دورے کی لگاتار چوتھی فتح دلائی۔ ہندوستان نی 28.5اوور میں ایک وکٹ پر 220رن بناکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Aug 2017, 12:25 AM