عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لئے ہندوستان کو ڈرا کی ضرورت
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سریز کا تیسرا اور آخری ٹسٹ دہلی کے فیروز شا ہ کوٹلہ میدان پر ہفتہ یعنی2 دسمبرسے شروع ہوگا۔
اگر میزبان ٹیم یہ ٹسٹ میچ جیت جاتی ہے تو وہ سریز 2-0 سے جیت جائے گی جس کے بعد وہ لگاتار نو سریزے جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اگر وہ یہ ٹسٹ برابر بھی کرتی ہے تو بھی وہ عالمی ریکارڈ برابر کرلے گی کیونکہ وہ سریز میں1-0 سے آگے ہے اور ٹسٹ برابر رہنے کی صورت میں وہ سریز1-0 جیت جائے گی۔ ہندوستان کو ہرانا سری لنکا کے لئے فی الحال ناممکن نظر آرہا ہے۔اس لئے اس بات کی قوی امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ اور آسڑیلیا کا لگاتار نو سریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
لگاتار نو ٹسٹ سریز جیتنے والی پہلی ٹیم انگلینڈ تھی جس نے1884 اور1892 کے درمیان لگاتار نو ٹسٹ سریز میں جیت درج کی تھی۔ اس نے اپنے گھر پر1884 میں آسڑیلیا کو تین میچوں کی سریز میں1-0 سے ہرانے کے بعد1984-85 میں آسڑیلیا کو اس کے گھر پر پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز میں2-3 کامیابی حاصل کی تھی۔1886 میں اپنے گھر پر اس نے آسڑیلیا کو تین میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں شکست دی تھی۔1886-87 اور1887-88 میں آسڑیلیا کے خلاف اس نے بالترتیب 2-0 اور 1-0 کامیابی حاصل کی تھی۔1888 میں اس نے اپنے گھر پر آسڑیلیا کوتین ٹسٹ میچوں کی سریز میں2-1 جیت درج کی تھی۔ اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 1888-89 میں جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی دو ٹسٹ میچوں کی سریز میں سبھی ٹسٹ جیتے تھے۔1890 میں اپنے گھر پر انگلینڈ نے پانچ ٹسٹ میچوں کی سریزمیں 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔1891-92 میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو واحد ٹسٹ میں شکست دیکر لگاتار نو سریز جیتنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
اس ریکارڈ کو آسڑیلیا نے2005 میں عالمی الیون کواپنے گھر پر واحد ٹسٹ میں شکست دیکر لگاتار نو سریز جیتنے کی شروعات کی تھی۔ اسی سیزن میں اس نے ویسٹ انڈیز کو اپنے گھر پرتین میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں ہرایا تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سریز میں آسڑیلیا نے اپنے گھر پر جنوبی افریقہ کو2-0 سے شکست دی تھی۔اس سریز کے فوراًبعد آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا اور تین میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔2005-06 میں جب آسڑیلیا نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا تو دو ٹسٹ میچوں کی سریز میں سبھی ٹسٹ جیتے تھے۔2006-07 میں اپنے گھر پر آسڑیلیا نے ایشیز میں پانچ میچوں کی سریز میں سبھی جیتے تھے۔2007-08 میں اس نے اپنے گھر پر سری لنکا کو2-0 سے اور ہندوستان کو چار ٹسٹ میچوں کی سریز میں2-1 سے ہرایا تھا۔2008 میں اس نے ویسٹ انڈیز کو اس کے گھر پرتین ٹسٹ میچوں کی سریز میں2-0 سے جیت درج کی تھی۔
فیروز شاہ کوٹلہ پر ہندوستانی ٹیم 1987 کے بعد کوئی ٹسٹ نہیں ہاری ویسٹ انڈیز نے تب ہندوستان کو شکست دی تھی۔ کل ملاکر اس نے33 میں13 جیتے ہیں، چھ میں ہار ملی ہے اور14 ٹسٹ برابر رہے ہیں۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔