بی سی سی آئی کی جانب سے ہندوستان - ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

بی سی سی آئی اس سے قبل ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبانی کے لیے متعین شہروں کی تعداد کم کرکے چھ شہروں تک لانا چاہتا تھا

بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: 12 اور 13 فروری کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بڑی نیلامی کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورکی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ تیسرا ون ڈے میچ کو ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ تمام میچ صرف دو گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی اس سے قبل ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبانی کے لیے متعین شہروں کی تعداد کم کرکے چھ شہروں تک لانا چاہتا تھا۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ یہ فیصلہ سفر کے دوران ٹیموں، میچ آفیشیل، براڈکاسٹرس اور دیگر عملے پر کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


اس دورے کا آغاز اب تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے ہوگا جو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ میچ اب 6، 9 اور 11 فروری کو ہوں گے۔ اس کے بعد ٹیمیں کولکاتا جائیں گی۔ پہلا ٹی- 20 انٹرنیشنل میچ اب 15 فروری کی بجائے 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد شیڈول کے مطابق بقیہ دو‘ٹی- 20- میچ 18 اور 20 تاریخ کو ہوں گے۔

بی سی سی آئی نے اس فیصلے پر تبادلہ خیال کیا تھا اور انہوں نے بہ ضابطہ اعلان سے قبل کرکٹ ویسٹ انڈیز کے اراکین سے بات کی تھی۔گذشتہ سال ستمبر میں 2021-22 کے لیے ہندوستانی ٹیم کے گھریلو شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے احمد آباد، جے پور اور کولکاتا کو فہرست میں شامل کیا تھا۔ او ڈی آئی کی میزبانی کی تھی۔ سیریز ٹی-20 انٹرنیشنل 15، 18 اور 20 فروری کو کٹک، وشاکھاپٹنم اور تروننت پورم میں کھیلے جانے تھے۔


آئی پی ایل نیلامی کے ساتھ تصادم سے بچنے کے علاوہ، شیڈول میں تبدیلی بی سی سی آئی کی طرف سے ملک میں وباکی تیسری لہر کے پیش نظر اٹھایا گیا ایک احتیاطی قدم ہے۔ اگرچہ اومیکرون کا اثر پچھلے ڈیلٹا ویرینٹ سے کم ہےتاہم یہ لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں عوامی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔