یوگی کا بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری، محض کاغذات کا بنڈل: اکھلیش یادو

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی سیکورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، عوامی مسائل کے مطالعہ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے اور بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری محض کاغذات کا بنڈل ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج واد ی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو پروگرام و پالیسی سے عاری بتایا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالیاتی خاکہ پیش کرنے کے بعد سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کے پاس پالیسی اور پروگرام کی کمی ہےجس کی وجہ سے ریاستی عوام کو مسلسل دقتوں ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی سیکورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔عوام نے عوامی مسائل کے مطالعہ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔اور بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری محض کاغذات کا بنڈل ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی نئی پہل نہیں کی ہے۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ابھی تک ریاست میں کسی بھی قسم کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ہے۔

ایس پی سربراہ نے پوروانچل ایکسپریس وے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت کا آئیڈیا تھا اب بی جے پی حکومت اس کا نام تبدیل کرکے کریڈٹ لے رہی ہے۔ اکھلیش نے یوگی حکومت کے ریاست کی ترقی کو رفتار دینے کے دعوی پر بھی سوال کھڑے کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔