کل سے200 روپے کا نوٹ مارکیٹ میں، ڈیزائن جاری
نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 200 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا ہے اور کل سے سنٹرل بینک اسے پورے ملک میں جاری کر دے گا۔ آر بی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ڈیزائن میں نوٹ پر آگے گاندھی جی کی تصویر اور پیچھے کی طرف سانچی کا استوپ بنا ہوا ہے ۔ نوٹ کا رنگ زردی مائل ہے۔
ذرائع کے مطابق 200 روپے کے نوٹ کی بلیک مارکیٹنگ نہ ہو اس کے لیے آر بی آئی نے پہلے سے ہی تیاری کر لی ہے۔ساتھ ہی اس نوٹ کی جمع خوری نہ ہو اس لیے 50 کروڑ نوٹ پرنٹ کیے گئے ہیں جنہیں پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ آر بی آئی کے افسر کا کہنا ہے کہ 100 اور 500 روپے کے نوٹ کے درمیان کا کوئی نوٹ نہیں ہے اس لیے 200 کا نوٹ مارکیٹ میں آنے سے یہ کمی پوری ہو جائے گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ چھوٹے خرچوں میں 200 روپے کا نوٹ زیادہ استعمال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کے بعد جب آر بی آئی نے 2000 کا نوٹ جاری کیا تھا تو لوگوں نے اس کو جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس سے سبق لیتے ہوئے اور جمع خوری سے بچنے کے لیے آر بی آئی نے 200 روپے کا نوٹ بازار میں لانے سے پہلے ہی پوری تیاری کر لی ہے تاکہ اس کی کوئی کمی مارکیٹ میں نہ ہو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Aug 2017, 2:15 PM