پی ایف کی رقم خود بحود نئے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوگی
نئی دہلی: ملازم پرویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او) نے پی ایف اکاؤنٹ ٹرانسفر کے عمل کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب ملازمت تبدیل ہونے پر آسانی کے ساتھ آپ کا خود بخود پی ایف اکاؤنٹ ٹرانسفر ہو جائے گا۔ ریٹائرمنٹ فنڈ باڈی ای پی ایف او کے ممبران کو اب ملازمت بدلنے پر فارم 13 کے ذریعے الگ سے ای پی ایف ٹرانسفر دعوے کی ضرورت نہیں ۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اب نئے آجر کے پاس جوائننگ کے دوران ہی ملازم نئے جوائنٹ ایف-11 فارم میں اپنے پرانے ای پی ایف کھاتے کی معلومات دے سکتے ہیں۔ معلومات کے مطابق آپ ایف-11 میں ای پی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات دے دیتے ہیں تو ای پی ایف او آپ کے فنڈ کو خود بخود نئے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دے گا۔
جن ممبران کی یو این اور آدھار تفصیل ای پی ایف او کے ڈاٹا بیس میں موجود ہیں وہ فارم 11 کی درخواست جیسے ہی دیں گےویسے ہی آٹو ٹرانسفر کا عمل شروع ہو جائے گا اور ممبر کے پی ایف اکاؤنٹ کی رقم نئے پی ایف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔
اگر ممبر ایس ایم ایس ملنے کے 10 دن کے اندر آٹو ٹرانسفر روکنے کی درخواست نہیں کرتا ہےتو اس کا موجودہ آجر نئے پی ایف اکاؤنٹ میں کنٹری بیوشن جمع کرا دیتا ہے تبھی آٹو ٹرانسفر کا عمل مکمل ہوگا۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔