ٹھاکرے کا کردار ادا کرنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات: نوازالدین

<p>نوازالدین صدیقی نے ٹوئٹر ہینڈل پر ’ٹھاکرے‘ کا ٹیزر پوسٹکرتے ہوئے اس فلم میں شامل کیے جانے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔</p>

<p>تصویر سوشل میڈیا</p>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

شیو سینا کے بانی لیڈر مرحوم بالا صاحب ٹھاکرے کی زندگی پر مبنی بایو پِک فلم ’ٹھاکرے‘ پر مشتمل ایک ٹیزر جمعرات کی شب ریلیز کیا گیا۔ ایک منٹ 43 سیکنڈ کا یہ ویڈیو جتنا ڈرامائی ہے اتنا ہی رونگٹے کھڑے کرنے والا بھی ہے۔ فلم میں بالا صاحب ٹھاکرے کا کردار نوازالدین صدیقی نبھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کی اداکاری ا ور گیٹ اَپ اتنا لاجواب ہے کہ پہلی نظر میں یہ پہچاننا ہی مشکل ہو رہا ہے کہ وہ نوازالدین ہی ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے بالا صاحب ٹھاکرے کا کوئی پرانا ویڈیو دکھایا جا رہا ہے۔

ریلیز ویڈیو کے مطابق فلم ’ٹھاکرے‘ 23 کو جنوری 2019 میں پردے پر پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ دار ابھجیت پنسے نے نبھائی ہے جب کہ اس کے فلمساز شیو سینا ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کی اسکرپٹ سنجے راؤت نے ہی لکھی ہے۔

’ٹھاکرے‘ کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے نواز الدین صدیقی نے ہی پوسٹ کیا ہے اور خود کو اس فلم میں شامل کیے جانے کو اپنی خوش قسمتی بتایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ ایک فخر کا مقام ہے جب ملک کے حقیقی بادشاہ کا کردار پردے پر اتارنے کا موقع ملا ہے۔‘‘ ٹیزر ریلیز کئے جانے کے موقع پر مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالا صاحب کے گھر میں جب بھی کوئی تقریب ی کاانعقاد ہوتا تو انھیں ضرور مدعو کیا جاتا تھا اور وہ اس میں سب سے پہلے شامل ہونے والوں میں ہوتے تھے ۔ ان کی شخصیت ناقابل فراموش تھی۔‘‘

 ٹھاکرے کا کردار ادا کرنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات: نوازالدین

بہر حال، فلم کی ٹیزر میں نوازالدین صدیقی کا انداز لوگوں کو خوب پسند آ رہا ہے۔ چونکہ نواز اپنی ایکٹنگ کا لوہا پہلے ہی منوا چکے ہیں اس لیے لوگوں کو اب 23 جنوری 2019 کا انتظار ہے جب وہ بالا صاحب ٹھاکرے کا عکس فلمی پردے پر پیش کریں گے۔ جہاں تک ’ٹھاکرے‘ کے ٹیزر میں پیش کردہ مناظر کا سوال ہے، اس کی شروعات فساد جیسے ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے بعد کا منظر انتہائی ڈرامائی ہے جس میں ایک کمرے میں بالا صاحب ٹھاکرے کسی کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں اور اسی کمرے میں ایک مسلم شخص نماز ادا کر رہا ہے۔ آخر کے منظر میں بالا صاحب ایک اسٹیج پر کھڑے ہو کر بھیڑ کا ہاتھ جوڑ کر استقبال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بالا صاحب ٹھاکرے کے بارے میں ابھی تک بہت کچھ پڑھا اور سنا جا چکا ہے لیکن ان کی زندگی کے کچھ نامعلوم پہلوؤں اور سے روشناس کرانے میں ’ٹھاکرے‘ یقیناً کامیاب ہوگا۔ ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ فلم کی اسکرپٹنگ شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے کی ہے جو کہ بالا صاحب ٹھاکرے کو بہت قریب سے جانتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔