امریکہ نے کی شام میں قومی ایمرجنسی میں مزید ایک سال کی توسیع
امریکہ کے صدر جو بائیڈ نے شام کے عرب لیگ میں واپس آنے کے چند دنوں بعد اس پر امریکی قومی ایمرجنسی میں اضافہ کر دیا۔
واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں کے لئے اعلان کردہ قومی ایمرجنسی میں ایک سال کا مزید اضافہ کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ جو بائیڈن نے پیر کو جاری ریلیز میں کہا ’’اس لیے، نیشنل ایمرجنسی ایکٹ کے سیکشن 202 (ڈی) کے مطابق، میں شام کی حکومت کے حوالے سے اعلان کردہ قومی ایمرجنسی کو ایک سال کے لیے جاری رکھ رہا ہوں۔‘‘
جو بائیڈن نے شام کے عرب لیگ میں واپس آنے کے چند دنوں بعد اس پر امریکی قومی ایمرجنسی میں اضافہ کر دیا۔ عرب لیگ کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ شام عرب لیگ میں واپس آجائے گا۔ شام کی رکنیت 2011 میں معطل کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں جنگ چھڑنے کے بعد 22 ممالک کی عرب لیگ نے 2011 میں شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ کئی رکن ممالک نے اسد کی پالیسیوں کے خلاف شام سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا اور ان کی حکومت پر ملک میں مظاہرین کے خلاف لگام لگانے کا الزام لگایا۔ حال ہی میں، ان میں سے کچھ ممالک نے شام کے ساتھ پھر سے رابطہ قائم کرنے اور اپنے متعلقہ سفارت خانے پھر سے کھولنے کے لیے قدم اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔