ہلہ بول ریلی: دہلی کے رام لیلا میدان سے مہنگائی کے خلاف کانگریس کا اعلانِ جنگ، تصویری جھلکیاں
قومی آواز بیورو
مہنگائی کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ ’ہلہ بول ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے دباؤ میں ہیں اور اس کے خلاف صرف کانگریس کا کرکن ہی لڑ سکتا ہے
راہل گاندھی نے کہا کہ اس نفرت اور ڈر کا فائدہ صرف دو سرمایہ داروں کو پہنچ رہا ہے۔ سب کچھ ان دو سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں جا رہا ہے
ہلہ بول ریلی میں کانگریس کے متعدد اہم رہنما شامل ہوئے
راہل گاندھی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی طرف سے عوام کو ڈرایا جاتا ہے، جس کا فائدہ ان دو سرمایہ داروں کو پہنچتا ہے
راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف عوام کو بے روزگاری کی چوٹ لگ رہی ہے دوسری طرف مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے اور کانگریس نے گزشتہ 70 سالوں میں ایسی مہنگائی کبھی نہیں ہونے دی
رام لیلا میدان ہلہ بول ریلی میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور لیڈران نے شرکت کی
کانگریس کی ہلہ بول ریلی کے دوران کارکنان پرجوش نظر آئے
ہلہ بول ریلی کے دوران کارکان نے مہنگائی کے خلاف مختلف ہورڈنگ، پلے کارڈ اور پوسٹر تھاملے ہوئے تھے
ہلہ بول ریلی کے دوران کچھ ڈگری یافتہ نوجوانوں نے پکوڑے تل کر بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا
ہلہ بول ریلی کے مقام پر مختلف بورڈنگ، بینر اور پوسٹر نصب کئے گئے تھے