خواتین

حیدرآباد سے نکل کر انگلستان تک پہنچے سیدہ اشنہ ترابی کی مصوری کے چرچے

پیشہ سے فوٹوگرافر اور قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کا باکمال ہنر رکھنے والے عروج احمد ترابی نے اپنی بیٹی کے مصوری کا شوق پورا کرنے میں استاد کا رول ادا کیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

حیدرآباد: پینٹنگ اس لڑکی کا شوق نہیں بلکہ جنون ہے، کم عمری سے ہی وہ اسکول کے اوقات کے بعد اور فاضل وقت میں اسکول کی بکس وغیرہ پرطرح طرح کی تصاویر بنایا کرتی تھی۔ ابتداء میں گھر والوں نے یہ سمجھا کہ بچپن ہے دوسرے بچوں کی طرح یہ بھی تصاویر بنا رہی ہے، ہو سکتا ہے آگے چل کروہ اسے نظرانداز کر دے لیکن اس لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے اندر چھپی ہوئی خدا داد صلاحیتوں کو پہچان لیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی ہرقدم پر نہ صرف رہنمائی کی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی، جس کا نتیجہ آج یہ نکلا کہ اس لڑکی کی بنائی گئی تصاویر لندن کے ایک ہوٹل کی دیواروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

Published: 20 Sep 2020, 11:56 AM IST

ہم بات کر رہے ہیں حیدرآباد کے مشہور سینئر فوٹو جرنلسٹ عروج احمد ترابی کی دختر سیدہ اشنہ ترابی کی۔ اشنہ ترابی اس وقت دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہیں اور ان کی عمر صرف 14 سال ہے۔ پیشہ سے فوٹوگرافر اور قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کا باکمال ہنر رکھنے والے عروج احمد ترابی کو آرٹ سے کافی لگاؤ ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کے مصوری کا شوق پورا کرنے میں استاد کا رول ادا کیا۔

Published: 20 Sep 2020, 11:56 AM IST

جب بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو وہ اور بھی کھل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح اشنہ ترابی کا وہ سفر جو انھوں نے انجانے میں چند الٹی سیدھی لکیروں کے ساتھ شروع کیا تھا وہ کینوس پرختم ہوا۔ طالبہ کی خصوصیت یہ ہے کہ انھوں نے تمام پینٹینگز اپنے طور پر بنائی ہیں۔ انھوں نے اس کی ٹریننگ وغیرہ حاصل نہیں کی۔ نامور شاعر شاذ تمکنت کے فرزند اور مشہور آرٹسٹ فواد تمکنت سے ضرور وہ فون پر مدد اور رہبری حاصل کرتی رہیں۔

Published: 20 Sep 2020, 11:56 AM IST

اشنہ ترابی کی تصاویرکو ان کے والد فیس بک پر شیئر کیا کرتے ہیں جس کی ہر طرف سے پذیرائی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجرین، جن کا لندن میں ہوٹل بھی ہے، انھوں نے اشنہ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کے ہوٹل کے لئے تصاویر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ اشنہ ترابی نے پوری محنت اور لگن کے ساتھ ہوٹل کے لئے شاندار تصاویر بنائی ہے۔ مستقبل میں ان کا شہر حیدرآباد میں اپنی تصاویر کی نمائش کا بھی منصوبہ ہے۔

Published: 20 Sep 2020, 11:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2020, 11:56 AM IST

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ