ممبئی: سینٹرل ریلوے نے گزشتہ ہفتے سے لوکل ٹرینوں کو سرکاری ملازمین اور طبی عملے کے لیے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں دو خواتین موٹر وومنز بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک باحجاب مسلم خاتون ممتاز قاضی ہیں۔ ممتاز لازمی کاموں کے لیے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ان کی منزل تک پہنچانے میں سرگرم ہیں اور اپنے روزمرہ کے معمولات بھی بخوبی انجام دے رہی ہیں۔
ممتاز ایشا کی پہلی خاتون ڈیزل انجن ڈرائیور ہیں اور اپنی سرکردہ خدمات کے لئے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ’ناری شکتی پرسکار‘ سے سرفراز کی جا چکی ہیں۔ ممتاز کو یہ اعزاز سابق صدر پرنب مکھرجی نے 2017 میں فراہم کیا تھا۔ واضح رہے کہ ممتاز 20 سال کی عمر سے مختلف اقسام کی ٹرینیں چلا رہی ہیں۔
Published: 21 Jun 2020, 9:40 PM IST
کورونا وائرس کی وباء کے تیزی سے پھیلنے کے دوران ممتاز قاضی اپنی ساتھی منیشا مہاسکے گھورپڑے کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں اور لوگوں کو بحفاظت اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے ڈیوٹی کر رہی ہیں۔
Published: 21 Jun 2020, 9:40 PM IST
سینٹرل ریلوے کے ترجمان شیواجی ستار نے کہا کہ ان کے ذریعے ٹرین مسافروں کو یہ واضح پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بحفاظت رہیں اور دوسروں کو بھی حفاظت میں رکھنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے یہ موٹر ومنز لوگوں کی خدمت میں لگی ہیں اور کامیابی سے ہم کنار ہیں۔
ممبئی کی زندگی کہی جانے والی سینٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی اپیل پر لازمی خدمات میں سرگرم سرکاری ملازمین کے لیے ٹرین سروسز شروع کی ہیں۔
Published: 21 Jun 2020, 9:40 PM IST
ممتاز قاضی گہرے رنگ میں ملبوس ہوکر 167 سال پرانے چوری بندر یعنی سی ایس ایم ٹی اسٹیشن اور تھانے کے درمیان لوکل ٹرین چلا رہی ہیں اور اپنی کلیگ منیشا کے شانہ بشانہ رہتی ہیں، منیشا سی ایس ایم ٹی اور پنویل کے درمیان خدمات انجام دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ریلویز کی لوکل ٹرینوں سے روزانہ 85 لاکھ مسافر کرتے ہیں ،جوکہ مغربی خطہ میں چرچ گیٹ سے پالگھر تک اور سینٹرل ریلوے کے ذریعے رائے گڑھ ضلع تک چلائی جاتی ہیں اور پہلی بار اتنے عرصے تک لوکل ٹرینوں کو یارڈ میں کھڑا رہنا پڑا ہے۔ ان کو ممبئی کی زندگی بھی کہا جاتا ہے اور لوکل ٹرینوں کی پٹریوں کے دونوں طرف بسے لاکھوں لوگوں کے لیے الارم کا کام بھی کرتی ہیں۔
Published: 21 Jun 2020, 9:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jun 2020, 9:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز