خواتین

’بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثیل‘

مولانا آزاد یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثیل ہے۔ عورتوں نے زندگی کے ہر میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

جودھپور: مولانا آزاد یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے کہا ہے کہ بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثیل ہے اور عورتوں نے زندگی کے ہر میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔ وہ سنیچر کے روز مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور میں بین الاقوامی یومِ نسواں پر ایک تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔

Published: undefined

پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ ہندوستان میں زمانہ قدیم سے خواتین کی پوجا ہوتی ہے لیکن ان کی پوجا اسی وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ بے جان اور بے زبان پتھر کی مورتی کی شکل میں مندروں تک محدود رہتی ہیں ورنہ بغیر مذہبی تفریق کے تمام بوالہوس مرد عورت کو صرف جسم سمجھتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثیل ہے۔ عورتوں نے زندگی کے ہر میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔

Published: undefined

اس موقعہ پر مولانا آزاد یونیورسٹی میں اسسٹینٹ پروفیسر فرح ناز نے تخلیق کائنات سے آج تک عورتوں اور ان کے امتیازی کارناموں پر عصر حاضر تک ایک پاور پوئنٹ پرزینٹیشن دیا۔ پروگرام کی کوآرڈنیٹر مشہور ہندی کہانی کار ڈاکٹر ریحانہ نے بتایا کہ عورتوں کے بغیر اس دنیا کا تصور نہیں کیا جا سکتا اور گھر سے باہر نکل کر عورتوں پر چھینٹا کشی کرنے والوں کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ان کے گھر میں بھی ماں، بیوی، بہن اور بیٹی موجودہیں۔

Published: undefined

اس موقعہ پر ڈپٹی رجسٹرار محمد امین نے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبداللہ خالد نے کی۔تقریب کے شرکاء میں تمام خواتین اساتذہ کو تحفے بھی پیش کیے گیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined