خواتین

لیلک الصفدی : سعودی عرب کی پہلی خاتون وائس چانسلر

سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ڈاکٹر لیلک الصفدی کو سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کی وائس چانلسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے

لیلک الصفدی
لیلک الصفدی 

سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ڈاکٹر لیلک الصفدی کو سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کی وائس چانلسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح وہ پہلی خاتون ہیں جو سعودی عرب کی ایسی جامعہ کی صدر نشین بننے جا رہی ہیں جہاں طلبہ وطالبات دونوں زیر تعلیم ہیں۔

Published: 03 Jul 2020, 6:11 PM IST

جمعرات کے روز شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کی پانچ جامعات کے نئے سربراہان کے تقرر کی منظوری دی گئی۔ ان میں ڈاکٹر ممدوح بن ثنيان آل سعود کو اسلامی یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد الشائع کو الجوف یونیورسٹی، ڈاکٹر یوسف عسیری کو طائف یونیورسٹی اور ڈاکٹر محمد صفحی کو بيشة یونیورسٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Published: 03 Jul 2020, 6:11 PM IST

ڈاکٹر لیلک الصفدی امتیازی تعلیمی قابلیت کی حامل شخصیت ہیں۔ انہوں نے کاروباری ترقی، تجارتی مشاورت اور تزویراتی قیادت کے میدان میں 20 برس سے زیادہ عرصے تک بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ منصوبوں کے انتظامی امور کا بھی بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر لیلک الصفدی کامیاب عملی کیرئر کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 03 Jul 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2020, 6:11 PM IST