لکھنؤ: سینئر کانگریسی لیڈر اور اترپردیش کی سابق وزیر بیگم حمیدہ حبیب اللہ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔
102 سالہ بیگم حمیدہ حبیب اللہ لکھنؤ کی متعدد غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھیں ۔وہ لکھنؤ کے مشہور گرلز انٹر کالج کی تاسیسی رکن بھی تھیں۔
ان کی فیملی کے ایک رکن نے بتایا کہ ان کے جسد خاکی کو ضلع بارہ بنکی میں واقع ان کے آبائی گاؤں سعیدن میں شام میں دفنا یا جائے گا۔
Published: undefined
شوہر کے فوج سے رٹائر منٹ کے بعد وہ 1965میں کانگریس سے جڑیں۔انہوں نے بارہ بنکی کے حلقہ حیدر گڑھ سے لیجسلیٹیو اسمبلی کیلئے منتخب ہوئیں ۔وہ1971-73میں ہریجن سوشل ویلفیئر ،نیشنل اینٹی گریشن اور سول ڈیفنس کی وزیر رہیں،اور1971-74 میں ٹورزم کی وزیر مملکت بھی رہیں۔
بیگم حمیدہ حبیب اللہ کا سیاسی کریئر شاندار رہاہے۔
بیگم حمیدہ حبیب اللہ اترپردیش کانگریس پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی(یو پی سی سی) کی 1980تک اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی 1969تک رکن رہیں۔
1972-76میں بطور مہیلا کانگریس کی صدر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد انہیں 1976میں راجیہ سبھا کیلئے منتخب کیا گیا اور وہ 1982تک ایوان بالا کی رکن رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined