خواتین

عدالتِ عظمیٰ میں آٹھ خاتون ججوں کا تقرر، کویت کا تاریخ ساز اقدام

کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتِ عظمیٰ میں آٹھ خاتون ججوں کا تقرر کیا گیا ہے، خاتون ججوں نے جمعرات کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے

کویت: عدالتِ عظمیٰ میں آٹھ خاتون ججوں کا تقرر
کویت: عدالتِ عظمیٰ میں آٹھ خاتون ججوں کا تقرر 

کویت: کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتِ عظمیٰ میں آٹھ خاتون ججوں کا تقرر کیا گیا ہے، خاتون ججوں نے جمعرات کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔ اس طرح کویت پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے جہاں اتنی زیادہ تعداد میں خواتین کو کسی اعلیٰ عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ان خواتین سمیت عدالت عظمیٰ میں 54 نئے جج صاحبان کا تقرر کیا گیا ہے۔ کویت کی سپریم جوڈیشیل کونسل کے چیئرمین اور اپیل عدالت کے سربراہ یوسف المطاوعۃ نے کہا ہے کہ ان خاتون ججوں کے کام کا کچھ عرصے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے عرصے کے بعد ان کی کارکردگی کی جانچ کی جائے گی۔

Published: undefined

کویت کو خلیج میں سب سے کھلے معاشرے کی حامل ریاست سمجھا جاتا ہے اور یہاں بہت سی خواتین اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ تاہم بعض روایتی خاندانوں نے اب بھی اپنی خواتین کی نقل وحرکت پر سخت قدغنیں عاید کر رکھی ہیں اور انھیں گھر کے کسی مرد کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کویتی خواتین کی ثقافتی اور سماجی سوسائٹی کی سربراہ للوہ صالح الملا کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم ایک طویل عرصے سے خواتین کے اعلیٰ عدالتوں میں جج کے طور پر تقرر کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ ’’خاتون ججوں کا عدالتِ عظمیٰ میں تقرر بہت ہی حوصلہ افزا اقدام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ کویت میں خواتین کو 2005ء میں ووٹ اور کسی سیاسی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا حق دیا گیا تھا۔ اس کے چار سال کے بعد متعدد خواتین انتخاب لڑ کر پارلیمان کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined