خواتین

پورقاضی کی بیٹی کو امریکی یونیورسٹی نے دی سوا دو کروڑ کی اسکالرشپ

عبدالکلام اور نہرو کو اپنی مثالی شخصیات قرار دینے والی مسکان کہتی ہیں کہ جس طرح سے نہرو جی بیرون ملک تعلیم حاصل کر کے آئے اور ملک کی خدمت میں مصروف ہو گئے وہ بھی یہاں آ کر اپنے ملک کی خدمت کریں گی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

مظفرنگر: دہلی سے دہرادون جانے والے مسافر مظفرنگر سے گزرنے کے بعد مشہور چاٹ لا لطف لینے کے لئے جس قصبہ پورقاضی میں وقفہ لیتے ہیں اس قصبہ کی ایک راج مستری کی بیٹی مسکان انصاری نے کامیابی کی مثال قائم کر دی ہے۔ مسکان کے والد ایوب انصاری اور والدہ کبھی اسکول نہیں گئے لیکن بیٹی کو امریکہ کے بابسن کالج نے 2.30 کروڑ کی اسکالرشپ فراہم کی ہے۔ مسکان انصاری شعبہ صنعت (انٹرپرنیورشپ) کی تعلیم حاصل کریں گی۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ پورقاضی قصبہ کی 40 ہزار کی آبادی پر ایک بھی خاتون کالج نہیں ہے۔ موودہ چیئرمین ظہیر فاروقی کو امید ہے کہ اب شاید حکومت کو یہ سمجھ آئے کہ علاقہ کو خاتون انٹر کالج کی ضرورت ہے، جس کے لئے وہ عرضہ دراز سے کوشش کر رہے ہیں۔ مسکان انصاری نے بلند شہر کے ودیا گیان اسکول سے ہائی اسکول (دسویں) کا امتحان پاس کیا اور 97.5 فیصد نمبرات حاصل کئے۔ اس کے بعد انہوں نے وہیں سے بارہویں کا امتحان پاس کیا۔

Published: undefined

مسکان کو اقتصادی طور پر کمزور بچوں کو دی جانے والی اسکارشپ حاصل ہوئی ہے اور ہندوستان کے صرف بچے ایسے ہیں جنہیں اس کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس اسکالرشپ میں طلبا کے امریکہ تک سفر کرنے، امریکہ میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کا مکمل خرچ شامل ہے۔

Published: undefined

پورقاضی کے محلہ پیر پورہ کی رہائشی مسکان انصاری کے والد والد ایوب انصاری اور والدہ رخسانہ دونوں ہی یہ نہیں جانتے کہ مسکان کی کامیابی کتنی بڑی ہے۔ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ امریکہ میں جس کالج میں ان کی بیٹی تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہے اس کا نام کیا ہے! ایوب تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ ایک راج مستری ہیں اور ان کا گھر پوری طرح سے پکا بھی نہیں ہے۔ والدین کو اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی بیٹی امریکہ میں تعلیم حاصل کرے گی۔ والدین کا کہنا ہے کہ ’ہم میاں بیوی جو نہیں کر پائے، وہ ہمارے بچے کر پائیں گے، ہم اس پر بہت خوش ہیں۔‘

Published: undefined

مسکان نے ودیاگیان میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے 12 ویں کے امتحان دئے ہیں اور نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔ مسکان کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ ان کے بلندشہر میں واقع اسکول میں امریکہ کا ایک وفد تشریف لایا تھا اور ان سے بات چیت کی تھی۔ بعد میں معلوم چلا کہ ان ہیں اسکالرشپ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ مسکان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے تعلیم مکمل کر کے پورقاضی میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور جواہر لال نہرو کو اپنی مثالی شخصیات قرار دینے والی مسکان کہتی ہیں کہ جس طرح سے نہرو جی بیرون ملک تعلیم حاصل کر کے آئے اور ملک کی خدمت میں مصروف ہو گئے وہ بھی یہاں آ کر اپنے ملک کی خدمت کریں گی۔

Published: undefined

مسکان بوسٹن کے جس بابسن کالج میں تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہیں اسے انٹرپرنیورشپ کی تعلیم کے لئے دنیا میں بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ مسکان اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ امریکہ جا چکی ہیں۔ 18 سالہ مسکان پورقاضی میں خواتین میں سینٹری نیپکن کی بیداری کے لئے مہم چلا چکی ہیں۔ مسکان کی والدہ رخسانہ بیٹی کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور کہتی ہیں، ’’مسکان ہماری سوچ سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ صرف امیروں کے ہی بچے نہیں پڑھتے، محنت اور لگن ہو تو غریب کے بچے بھی پڑھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined