عالمی شہرت یافتہ اداکار، بہترین مقرر، مایہ ناز ہدایت کار اور اپنی آواز سے فضا میں سحر پیدا کر دینے والی شخصیت ضیاء محی الدین بھلے ہی 13 فروری کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے، لیکن ان کی آواز رہتی دنیا تک زندہ رہے گی۔ آج جیسے ہی لوگوں کو خبر ملی کہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ضیاء صاحب انتقال کر گئے ہیں، سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا۔ لوگ یوٹیوب پر ان کی پرانی ویڈیوز دیکھ کر یادیں تازہ کرنے لگے اور ایک دوسرے کو شیئر بھی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے ہم یہاں ایک ایسی ویڈیو پیش کر رہے ہیں جس میں ضیاء محی الدین اپنی جادوئی آواز میں مرزا غالب کے اشعار اور کچھ نثری حصے پیش کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ’آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی‘ یوٹیوب چینل پر تقریباً 9 ماہ قبل اَپلوڈ کیا گیا تھا اور یقیناً آپ اس ویڈیو میں ضیاء محی الدین کی آواز و انداز میں گم ہو جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined