ویڈیوز

ویڈیو: ’پرینکا گاندھی آئی ہیں، نئی روشنی لائی ہیں‘، نعروں کے درمیان پرینکا نے عہدہ سنبھالا

کانگریس پارٹی کی نئی جنرل سکریٹری (مشرقی اتر پردیش) سونیا گاندھی نے بدھ کے روز پارٹی کے صدر دفتر میں اپنا عہدہ سنبھال لیا، اس دوران کارکنان میں زبردست جوش نظر آیا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز کانگریس کے صدر دفتر میں پارٹی کی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پارٹی کارکنان سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ 23 جنوری کو کانگریس پارٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ پرینکا گاندھی کو پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر کانگریس کارکنان نے زبردست جوش کا مظاہرہ کیا اور پرینکا گاندھی اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس دوران ’پرینکا گاندھی آئی ہیں، نئی روشنی لائی ہیں‘ جیسے نعرے بلند ہوتے رہے۔

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے لئے پرینکا گاندھی آج بضابطہ طور پر کانگریس کے صدر دفتر پہنچی اور انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ راہل گاندھی نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے اتر پردیش کے عوام کا بھی اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔ رسمی طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد پرینکا گاندھی نے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔

ادھر کانگریس کے ایک اور جنرل سکریٹری (مغربی اتر پردیش) جیوتیرادتیہ سندھیا نے بھی اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ سندھیا نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے دیپ جلایا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ جیوتیرادتیہ سندھیا اور پرینکا گاندھی ایک ہی کمرے سے اپنا کام کاج سنبھالیں گے۔

پرینکا 7 فروری کو پہلی مرتبہ پارٹی کی کسی آفیشیل میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ یہ میٹنگ کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کی تیار کے پیش نظر طلب کی ہے اور اس میں پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined