امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کی ایک رپورٹ کے مطابق تین سالہ نامعلوم بچی اتوار کو ہونے والے پتنگ فیسٹیول میں شریک تھی۔ جب ایک بڑی نارنجی رنگ کی پتنگ فضا میں بلند کی جانے لگی تو بچی اس پتنگ کی بڑی سی دم میں پھنس کر کئی میٹر تک فضا میں بلند ہوتی چلی گئی۔
Published: undefined
فیسٹیول میں موجود نوجوان اس بچی کو بچانے کے لیے بھاگنے لگے جب کہ کئی افراد نے ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پتنگ کے ساتھ بچی کئی بار اوپر نیچے ہوئی۔ تاہم پتنگ کے نیچے آتے ہی نوجوانوں نے بچی کو پکڑ کر اس کی دم سے آزاد کیا۔ اس دوران وہاں موجود خواتین کے چیخنے چلانے کی آوازیں بھی آتیں رہیں۔
Published: undefined
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بچی اس واقعے میں محفوظ رہی اور اسے کسی بھی قسم کے اندورونی یا بیرونی زخم نہیں آئے۔ تائیوان کے شہر سنچو میں اتوار کے روز انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول منقعد کیا گیا تھا جس میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سنچو کی بلدیاتی حکومت نے اس واقعے کے فوری بعد پتنگ فیسٹیول معطل کر دیا۔ حکومت نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مزید سختی کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined