سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز کافی پسند کی جاتی ہیں جس میں کسی کام کو کرنے کے لئے کوئی جوگاڑ لگایا جا رہا ہو اور یہ جوگاڑ اگر کسی جانور کی طرف سے لگایا جائے تو پھر ویڈیو کچھ وقت میں ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بکری پتے کھانے کے لئے جگاڑ لگا رہی ہے۔
Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM IST
بکریاں اکثر درختوں کے پتے کھانے کے لئے خوب اچھل کود کرتی ہیں اور کبھی کامیاب ہوتی ہیں کبھی ناکام! لیکن ویڈو میں موجود بکری نے پتے کھانے کے لئے بیجا محنت کے بجائے ذہانت کو ترجیح دی اور پاس میں کھڑی بھینس کے اوپر چڑھ کر پتے کھانے شروع کر دیئے۔
Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM IST
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھینس درخت سے بندھی ہوئی ہے اور پتے اتنے اوپر ہیں کہ بکری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔ بکری نے عقل کا استعمال کیا اور بھینس کے سر سے ہوتے ہوئے یکایک اس کے اوپر کھڑی ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنے آگے کے دو پیر اوپر اٹھائے اور پتے کھانے شروع کر دیئے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM IST
اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس کی افسر سودھا رمن نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی یہ کیپشن لکھا ہے ’’دیکھئے کتنی اسمارٹ بکری ہے۔‘‘
Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM IST
اس ویڈیو کو سودھا نے 25 جون کو شیئر کیا تھا اور اب تک اسے 12 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ویڈیو پر 1200 سے زیادہ لائیکس آ چکے ہیں اور اس ٹوئٹ کو 200 سے زیادہ مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین نے کچھ اس طرح کے کمنٹ دیئے:
Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM IST
تصویر: پریس ریلیز