20 اگست 1944: فیروز گاندھی اور اندرا گاندھی کے گھر 20 اگست 1944 کو راجیو گاندھی کی پیدائش ہوئی۔
1962 : ویلہم بوائز اور دون اسکول کے بعد راجیو گاندھی نے ٹرینٹی کالج۔ کیمبرج میں انجینئرنگ کی پڑھائی کی۔
1966 : 1966 میں انھیں لندن کے امپیریل کالج میں داخلہ مل گیا۔ اسی سال ان کی ماں اندرا گاندھی وزیر اعظم بنیں۔
1968: لندن میں کالج کے دنوں میں ہی وہ سونیا گاندھی سے ملے۔ 1968 میں دونوں کی شادی ہو گئی۔
1970: 1970 میں بیٹی پرینکا اور 1972 میں بیٹے راہل کی پیدائش ہوئی۔
1980: 1980 میں چھوٹے بھائی سنجے گاندھی کی موت کے بعد راجیو سرگرم سیاست میں آ گئے۔
1981: راجیو گاندھی نے 1981 میں امیٹھی سے لوک سبھا انتخاب لڑا اور شرد یادو کو شکست دے کر ممبر پارلیمنٹ بنے۔
1982: ایشیائی کھیلوں کی انعقاد کمیٹی میں راجیو کو شامل کیا گیا اور انھوں نے کامیابی کے ساتھ ان کھیلوں کا انعقاد کرایا۔
1984: 31 اکتوبر 1984 کو ان کی ماں اور ملک کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا قتل ہو گیا۔
1984: ماں کی موت کے بعد انھوں نے وزیر اعظم کے طور پر ملک کی قیادت سنبھالی۔ انھیں کانگریس پارٹی کا صدر بھی منتخب کیا گیا۔
1986: اپنے دور اقتدار میں راجیو گاندھی نے ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبہ میں انقلاب لانے کا کام کیا۔
1986: انھوں نے 1986 میں مہانگر ٹیلی فون نگم قائم کیا۔
1987: 1987 میں انھوں نے ایل ٹی ٹی ای اور سری لنکائی فوج کے درمیان جاری خانہ جنگی میں مدد کے لیے آئی پی کے ایف کو سری لنکا بھیجا۔ اس قدم سے سری لنکا کی سیاسی پارٹی اور ایل ٹی ٹی ای ناراض ہو گئے۔
1989: 1989 کے انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں ابھری۔ لیکن اکثریت حاصل نہیں کرپائی۔
1989: راجیو گاندھی نے وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ راجیو گاندھی اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔
21 مئی 1991: ایک خاتون خودکش بمبار نے تمل ناڈو کے شری پیرمبدور میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران ان کا قتل کر دیا۔
21 مئی 1991: خاتون خودکش بمبار ان کے پیر چھونے کے لیے جھکی اور اپنی کمر میں بندھے آر ڈی ایکس کی بیلٹ کا بٹن دبا دیا۔
1991: راجیو گاندھی کو 1991 میں قتل کے بعد ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے سرفراز کیا گیا۔
Published: 21 May 2018, 10:44 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 May 2018, 10:44 AM IST
تصویر: پریس ریلیز