سال 2019 کے لئے نوبل امن انعام اتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دیا جا رہا ہے۔ اتھوپیا ایسا ملک ہے جو زیادہ خبروں میں نہیں رہتا، لہذا اس کے وزیر اعظم کو نوبل انعام برائے امن دیا جانا حیران کرنے والی خبر ہے۔ لوگوں میں اب یہ جاننے کی بے چینی ہے کہ انہوں نے ایسا کون سا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے کہ ان کو اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
Published: undefined
ایوارڈ کمیٹی نے ان کے فیصلہ کن اقدامات پر یہ انعام دے کر جہاں مہر لگائی ہے، وہیں انھیں انعام دیئے جانے کا یہ مقصد بھی ہے کہ ایتھوپیا اور مشرقی و شمالی افریقہ میں امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے کیونکہ اگر دیگر فریق ابی احمد کی کوششوں کو قبول نہیں کرتے تو امن کا قیام کیسے ممکن ہوتا۔
Published: undefined
یہ نوبل انعام ان ممالک کے لئے سبق ہے جن کے تعلقات اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے نہیں ہیں، اس میں چاہے پاکستان اور ہندوستان ہوں یا پھر عرب ممالک ہوں۔ امن کی ان کوششوں کو تسلیم کرنا، دنیا میں امن قائم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined