ویڈیوز

ویڈیو: کناڈا میں اُردو اور ہندوستانی تہذیب ترقی، خوشی بھی مایوسی بھی، تقی عابدی

کناڈا کی یونیورسٹیوں میں اُردو کی صورت حال اور ہندوستانی تہذیب کے حوالے سے تقی عابدی نے جو کچھ بتایا اس نے خوشی کا احساس بھی پیدا کیا اور مایوسی کی دستک بھی دی۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

18 مارچ کو ’قومی آواز‘ کے دفتر میں عالمی شہرت یافتہ ادیب ڈاکٹر تقی عابدی اور سید ندیم ماہر کی تشریف آوری ہوئی اور انھوں نے ’پردیس میں اپنا دیس‘ عنوان پر مبنی ایک انتہائی اہم مذاکرے میں شرکت کی۔ اس مذاکرے میں کناڈا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تقی عابدی اورتقریباً دو دہائی سے دوحہ، قطر میں مقیم سید ندیم ماہر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہندوستانی تہذیب و ادب کی موجودگی اوران کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ مذاکرے کی نظامت محترم آصف اعظمی نے کی جب کہ مہمانان کا استقبال ’نیشنل ہیرالڈ گروپ‘ کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا نے کیا۔ پروگرام کے آخر میں اظہارِ تشکر کی ذمہ داری ادارہ کے پالیٹیکل ایڈیٹر سید خرم رضا نے نبھائی۔ قابل ذکر ہے کہ اس مذاکرے میں کئی طرح کی ایسی باتیں سامنے آئیں جو نہ صرف دلچسپ تھیں بلکہ حیران کرنے والی بھی تھیں۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کو ان باتوں سے روشناس کرانے کے مقصد سے اس مذاکرے کا ویڈیو تین حصوں میں تقسیم کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ پہلا ویڈیو آپ نے 19 مارچ کو دیکھا، اور اب یہاں حاضر ہے دوسرا ویڈیو۔

اس دوسرے ویڈیو میں کناڈا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ادیب ڈاکٹر تقی عابدی کے نظریات اور ان کے مشاہدات شامل ہیں۔ ڈاکٹر تقی عابدی جنہوں نے 39 سال قبل اپنا دیس چھو کر پردیس میں میں اپنا گھر بنایا تھا اور انہوں نے زندگی کے اپنے سفر میں مختلف ممالک کا دورہ کیا اور اردو کی ترویج و اشاعت کے لیے بے شمار کوششیں کیں۔ کناڈا کی یونیورسٹیوں میں اُردو کی صورت حال اور ہندوستانی تہذیب کے حوالے سے انھوں نے جو کچھ بتایا اس نے خوشی کا احساس بھی پیدا کیا اور مایوسی کی دستک بھی دی ۔ انھوں نے کناڈا میں ہندوستانی نژاد لوگوں کے درمیان شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے تعلق سے بھی کئی ایسی باتیں بتائیں جن سے بہت کم لوگ ہی واقف ہوں گے۔آپ کے لیے حاضر ہے ڈاکٹر تقی عابدی کے تجربات و مشاہدات پر مبنی انتہائی معلوماتی ویڈیو...

Published: 19 Mar 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Mar 2019, 10:10 PM IST