ویڈیوز

ویڈیو... دعوے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن سب کچھ ٹھیک نہیں ہے: انل چودھری

قومی آواز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انل چودھری نے کہا کہ دونوں حکومتیں یعنی مرکز میں مودی کی قیادت والی اور دہلی میں کیجریوال کی قیادت والی حکومت نے کسی بھی معاملہ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر انل چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نعرہ دیا تھا کہ جہاں جھگی وہیں مکان، لیکن دونوں میں سے کسی نے ان جھگی والوں کے لئے نہ تو متبال رہائش کا انتظام کیا اور نہ ہی گزشتہ سات سالوں میں ان کے تعلق سے کچھ کیا۔

Published: 15 Sep 2020, 6:11 PM IST

قومی آواز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انل چودھری نے کہا کہ دونوں حکومتیں یعنی مرکز میں مودی کی قیادت والی اور دہلی میں کیجریوال کی قیادت والی حکومت نے کسی بھی معاملہ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بیماری بھگوان کی دی ہوئی نہیں ہے بلکہ ہمارے یہاں یہ حکومت کے ذریعہ اپنائی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے معیشت اور سماج کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اور جس طرح جانچ کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ خودکشی کر ہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ سب کچھ صحیح نہیں ہے چاہے لاکھ کہا جائے کہ سب کچھ نارمل ہے اور سب کچھ صحیح ہے۔

Published: 15 Sep 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Sep 2020, 6:11 PM IST