کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا تیسرے دن پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ یاترا کی آج کی شروعات تمل ناڈو میں کنیاکماری ضلع کے ناگرکوئل شہر سے ہوئی۔ کانگریس کے جوشیلے حامی ہزاروں کی تعداد میں اس یاترا سے لگاتار جڑ رہے ہیں جو اس یاترا کو عظیم الشان بنا رہا ہے۔
بھارت جوڑو یاترا کی جو تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، اس سے اس یاترا کی عظمت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جہاں تک نظریں جا رہی ہیں، وہاں تک لوگوں کی طویل قطاریں ہیں۔ مقامی لوگ گلی، نکڑ، چوک، چوراہوں اور بالکنی سے بھارت یاترایوں کا جوش بڑھا رہے ہیں۔ اس درمیان راہل گاندھی سے الگ الگ طرح کے لوگ مل رہے ہیں اور اپنے مسائل کے بارے میں انھیں بتا رہے ہیں۔ ایسے میں یاترا اپنے مقاصد میں پوری طرح کامیاب نظر آ رہا ہے۔ دیکھیں یہ ویڈیو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز