ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کی موت کے معاملے میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سونالی پھوگاٹ کے پرسنل اسسٹنٹ اور ملزم سدھر سانگوان ہی اس پورے قتل واقعہ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ کچھ نیوز ویب سائٹس پر چل رہی خبروں پر یقین کیا جائے تو گوا پولیس کے ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ سدھیر سانگوان نے سونالی پھوگاٹ کی موت سے متعلق سازش تیار کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گوا میں کسی شوٹنگ کا منصوبہ نہیں تھا، سونالی کو گوا لے جانا ایک سازش کا حصہ تھا۔ یعنی سونالی پھوگاٹ کے قتل کی سازش کے تحت انھیں گڑگاؤں سے گوا لے جایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined