کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے یو ٹیوب چینل سے ایک ویڈیو ریلیز کیا ہے جس میں وہ کئی مہاجر مزدوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ہریانہ سے بڑی تعداد میں مہاجر مزدور اپنی ریاست اتر پردیش کے لیے پیدل روانہ تھے جن سے راہل گاندھی نے دہلی میں ملاقات کی تھی اور ان کی تکلیفوں کو سنا تھا۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ وہ اب کیا چاہتے ہیں اور کیا وہ واپس کام کے لیے ہریانہ واپس آئیں گے۔ مہاجر مزدوروں نے راہل گاندھی سے کھل کر بات کی اور اچانک ہوئے لاک ڈاؤن پر اپنی ناراضگی تو ظاہر کی ہے، یہ بھی کہا کہ وہ اب کسی بھی حال میں اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں کیونکہ نہ ان کی جیب میں پیسہ ہے اور نہ کھانے کو روٹی۔ دیکھیں پورا ویڈیو۔
Published: 23 May 2020, 9:07 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2020, 9:07 AM IST
تصویر: پریس ریلیز