کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے درمیان کچھ ریاستوں کی طرف سے لیبر قوانین میں ترمیم کیے جانے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کورونا سے لڑ رہا ہے اور کسی کو بھی مزدوروں کے بنیادی حقوق روندنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے”کئی ریاستوں کے ذریعہ لیبر ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ ہم کورونا کے خلاف مل کر جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن یہ ترامیم انسانی حقوق کو روندنے، غیر محفوظ کام کے مقام کی اجازت، مزدوروں کے استحصال اور ان کی آواز دبانے کا بہانہ نہیں ہو سکتیں۔ ان بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔“ واضح رہے ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ باہر سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے کچھ ریاستوں میں لیبر قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔
Published: undefined
اترپردیش کے ضلع جونپور کے لائن بازار تھانے کی پولیس نے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پروجیکٹ منیجر کو اغوا کرنے اور اسے دھمکانے کے الزام میں سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو گرفتار کر کے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت سے جیل جاتے وقت سابق رکن پارلیمان نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ انہیں جونپور کے رکن اسمبلی و ریاست کے وزیر مملکت برائے رہائش گاہ گریش چند یادو کے اشارے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا اور لاک ڈاؤن کے درمیان ریلوے نے ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور آج شام 4 بجے سے ٹکٹوں کی بکنگ شروع بھی ہو گئی ہے، ٹکٹ صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ www.irctc.co.in پر دستیاب ہوں گے، اسٹیشنوں پر موجود ٹکٹ کھڑکیاں بند رہیں گی، پلیٹ فارم ٹکٹ سمیت کوئی ٹکٹ جاری نہیں ہوں گے۔ ریلوے آغاز میں 15 ٹرینیں یعنی اپ اور ڈاؤن 30 ٹرینیں چلائے گی، اس میں حکومت کی جانب سے نشان زدہ ضرورت مند لوگ ہی سفر کر پائیں گے، ان ٹرینوں میں صرف وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کا ٹکٹ کنفرم ہوگا۔ واضح رہے کامگاروں اور مزدوروں کے لئے چل رہی خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔
ان ٹرینوں کا کرایہ راجدھانی ایکسپریس جتنا ہوگا، فی الحال دہلی سے جن شہروں کے لئے ٹرینیں چلیں گی ان میں اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھوبنیشور، سکندرآباد، بنگلور، چنئی، ترواننتا پورم، مڈگاؤں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں شامل ہیں۔
Published: undefined
اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں پیر کو حیدرآباد سے گاؤں آرہے مزدوروں سے بھرے ٹرک کے پلٹ جانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مہاراج گنج چوکی تھانہ علاقے کے بریار پور گاؤں کے کچھ مزدور حیدرآباد سے ایک ٹرک میں سوار ہوکر گھر واپس آرہے تھے۔ اس درمیان کسرول کے نزدیک ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں 35 سالہ پرشورام گوڑ اور25 سالہ راہل کیوٹ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو گورکھپور میں واقع ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اس ماحول میں بھی بحرین کا ایک خاندان افطار پارٹی میں جانے کی خواہش ترک نہیں کر پایا اور 16 اراکین کے ساتھ وائرس لے کر گھر لوٹا۔ دراصل جس افطار پارٹی میں یہ خاندان شامل ہوا وہاں ان کا ایک رشتہ دار بھی آیا ہوا تھا جو کورونا سے متاثر رہا ہوگا اور اسی کے رابطے میں آنے پر یہ سولہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بحرین کے محکمہ صحت نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ افطارمیں شامل ان لوگوں نے وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات مثلا بھیڑ میں شرکت سے بچنا، ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں یہ اس وائرس کی چپیٹ میں آ گئے۔
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری گزارش، لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی ضرور کریں۔ شکریہ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined