کووڈ-19 انفیکشن میں مبتلا مریض طرح طرح کے مسائل سے دو چار ہیں۔ کہیں بیڈ موجود نہیں ہے، کہیں آکسیجن کا انتظام نہیں ہے تو کہیں وینٹی لیٹر کا مسئلہ ہے۔ ہندوستان کے کئی اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہو رہے ناروا سلوک اور بدنظمی کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان حیدر آباد کے ایک کورونا مریض کا ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جو انتہائی دردناک ہے۔ مریض نے اپنے مرنے سے کچھ دیر پہلے ہی اس ویڈیو کو بنایا اور بتایا کہ کس طرح ڈاکٹروں نے اس کا وینٹی لیٹر ہٹا دیا اور بار بار کہنے کے باوجود دوبارہ نہیں لگایا گیا۔
دراصل کورونا کے 35 سالہ ایک مریض نے بہت مشکل حالات میں ایک ویڈیو بنا کر اپنے اہل خانہ کو بھیجا تھا جس کی بنیاد پر مرنے والے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے ان کے بٹیے کے علاج میں لاپروائی برتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کو کورونا انفیکشن کا علاج کرانے کے لیے گزشتہ 24 جون کو حیدر آباد کے سٹی ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن گزشتہ جمعہ کو اس کی موت ہو گئی۔ اپنی موت سے ٹھیک پہلے جو ویڈیو نوجوان نے گھر والوں کو بھیجا تھا اس میں وہ کافی تکلیف میں نظر آ رہا تھا اور وینٹی لیٹر مہیا نہ کیے جانے کی بات کی تھی۔
Published: undefined
حریت کانفرنس کے چیئرمین اور عمر رسیدہ لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے پیر کے روز اچانک حریت فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ حریت فورم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موصوف نے اپنا ایک مختصر آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں، اس فیصلہ سے فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے‘۔ اس سلسلے میں شعبہ نشر و اشاعت کی طرف سے سید علی شاہ گیلانی کے ذاتی لیٹر ہیڈ پر بھی ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔
Published: undefined
کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گولی باری اور گرینیڈ حملہ میں کم و بیش 5 شہریوں کی ہلاکت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملہ میں 3 شہری زخمی بھی ہو گئے ہیں جن کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں 4 دہشت گردوں نے صبح دس بجے حملہ کر دیا اور پھر گولی باری شروع کردی۔ پولس کا کہنا ہے کہ سبھی دہشت گرد جوابی کارروائی کے دوران مارے گئے۔ دہشت گردوں نے عمارت کے مین گیٹ پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا اور پھر اندھا دھند گولی باری کے بعد عمارت کے اندر داخل ہو گئے تھے۔
Published: undefined
شیلٹر ہوم میں کورونا پھیلنے کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب اتر پردیش کے ایک شیلٹر ہوم میں کئی لڑکیوں کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبرسامنے آئی تھی۔ اب دہلی کے شیلٹر ہوم میں بھی کچھ ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق دہلی کے روہنی علاقہ میں ذہنی طور سے معذور لوگوں کے لیے بنے آشا کرن شیلٹر ہوم میں کم از کم 23 لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس خبر کے بعد شیلٹر ہوم میں ایک افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا پازیٹو پائے جانے والوں میں بچے، وہاں رہ رہے معذور افراد اور شیلٹر ہوم کے ملازم بھی شامل ہیں۔ خبروں کے مطابق دہلی حکومت کے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے ذریعہ چل رہے اس شیلٹر ہوم میں 960 معذور افراد کو رکھا گیا ہے جب کہ اس کی صلاحیت 550 لوگوں کی ہی ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ دہلی حکومت پلازمہ بینک قائم کرے گی۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے اعلان کیا ہے کہ دہلی حکومت پلازمہ بینک قائم کرے گی اور ایسا کرنے والی وہ ملک کی پہلی ریاستی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کووڈ سے ٹھیک ہونے والے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پلازمہ ڈونیٹ کریں۔ وزیراعلی نے ایل این جے پی کے ڈاکٹر اسیم گپتا کے گھر والوں کو ایک کروڑ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے ڈاکٹر گپتا کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے تھے اور ان کی کورونا سے ہی موت ہو گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے دہلی ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ اور دہلی کی نچلی عدالتوں کو 15 جولائی تک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے صرف انتہائی ضروری معاملوں کی سنوائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی۔
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے گزارش، اپنا خیال رکھیں، سماجی دوری بنائے رکھیں، شکریہ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز