دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو تیز بخار کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر صحت کو مشرقی دہلی میں واقع راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کورونا وائرس انفیکشن کا اندیشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن ان کی جانچ کی رپورٹ نیگیٹوآئی ہے۔ کورونا کی نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور دہلی کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ غور طلب ہے کہ دہلی کے وزیر صحت لگاتار مختلف سطح پر افسران، وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزراء کے ساتھ مختلف میٹنگوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ فروری میں دوارکا کے سیکٹر-11 میں واقع جس مسجد پر پتھراؤ ہوا تھا، ایک بار پھر اسی مسجد کو شرپسندوں نے نشانہ بنایا اور علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب یعنی 14 جون کا ہے جب تقریباً ایک بجے مبینہ طور پر ہندوتوا ذہنیت کے شرپسند افراد مسجد پر پتھراؤ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ حالانکہ اس پتھراؤ میں مسجد کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ انگریزی نیوز پورٹل 'کارواں انڈیا ڈاٹ کام' میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ "مسجد پر پتھراؤ ہونے پر موذن نے ہم لوگوں کو بلایا اور پھر ہم نے مقامی پولس کو اس واقعہ کی خبر دی۔" اطلاع کے مطابق پولس جب جائے وقوع پر پہنچی تو لوگوں نے تحریری شکایت دی۔ تحریری شکایت میں درج ہے کہ "مسجد کے امام نے مقامی لوگوں کو تقریباً 1.15 بجے خبر دی کہ کچھ لوگ مسجد کے اندر پتھر پھینک رہے ہیں۔ جب مقامی افراد پہنچے تو انھوں نے سیمنٹ کے کچھ ٹوٹے ہوئے ٹکڑے مسجد کے فرش پر دیکھے۔ حالانکہ مسجد کو اس پتھراؤ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔"
Published: undefined
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ ایک جانب عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہو رہی ہے اور دوسری جانب عوام کووڈ۔ 19 کی وبا کے قہر سے پریشان ہیں ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھانے کا حکومت کا فیصلہ حیران کرنے والا ہے۔ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر عوامی مفاد میں بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوراً واپس لینے کے لئے کہا ہے۔ سونیا گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے کہ جب عالمی بازار میں خام تیل کے داموں میں ریکارڈ کمی آئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تیل کی شرحوں میں تقریباً 9 فیصد کی گراوٹ آئی ہے اور حکومت کو اس تیل سے بہت کمائی ہو رہی ہے پھر بھی حکومت اس فائدے کو عوام میں تقسیم کرنے کے بجائےان پر بلا وجہ بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔
Published: undefined
دو ماہ مکمل اور ایک ماہ جزوی لاک ڈاؤن کے بعد کل سے فرانس میں ہر طرف جوش وخروش اور چہل پہل کا ماحول ہے۔ اسی کےساتھ یورپ کے زیادہ تر ممالک نے سفر کے لیے اپنی اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور پروازوں کے لئے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں۔ فرانس، جرمنی، سوٹئزر لینڈ، بیلجیم اور پولینڈ میں سیاحوں کو خوش آمد کرنے کے لیے اقدامات بھی تقریباً مکمل کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کورونا وائرس سے سب سے پہلے اور زیادہ متاثر ملک اٹلی نے اس رخ میں پہل کرتے ہوئے 3 جون کو ہی اپنے پڑوسی ممالک سمیت تمام یورپی سیاحوں کے لئے سرحدیں کھول دی تھیں۔
Published: undefined
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اساتذہ بھرتی گھپلے پر اتر پردیش حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ آج انہوں نے یوگی حکومت پر سکریٹریٹ میں بدعنوانی سے متعلق ایک خبر کے ذکر کے ساتھ حملہ کیا اور کہا کہ اب یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ریاست کا سب سے بڑا دفتر یعنی اترپردیش سکریٹریٹ بھی بدعنوانی کا اڈہ بن گیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "ریاست کا سب سے بڑا دفتر سکریٹریٹ اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت میں بدعنوانی کا مرکز بن گیا ہے۔ مویشی پروری کے محکمے کے گھپلے نے حکومت کے پورے بدعنوان نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ریاست کے ایگزیکٹو مرکز کے گرد بدعنوانی ہی بدعنوانی ہے۔ کیا وزراء اور وزیر اعلی کو اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملا۔ اگر ایسا ہے تو یہ حقیقت حیران کن ہے۔ یہ اترپردیش حکومت کے عملی طرز پر سوالیہ نشان ہے۔‘‘ اس دوران اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اجے کمار للو کو گزشتہ مہینے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مہاجر مزدوروں کے لیے بسوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری گزارش، سماجی دوری کی پابندی ضرورکریں، شکریہ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز