کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا یہ وقت ملک کے ان غریب مزدوروں کی مدد کرنے کا ہے، ان کی خدمت کرنے کا ہے، ان کو بہ حفاظت ان کے گھر پہنچانےکا ہے۔ اتر پردیش حکومت کے ساتھ ہوئے خط و کتابت کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے بسیں فراہم کر دی ہیں ان کا استعمال مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے کیجیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کریئے، اس پر بی جے پی کے جھنڈے، بی جے پی کے اسٹیکر لگانا چاہتے ہیں تو لگایئے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے بس لوگوں کی تکلیف دور کیجیے۔ پرینکا گاندھی نے اتر پردیش حکومت سے کہا کہ اگر وہ آج چار بجے تک ان بسوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو استعمال کرلیں، نہیں تو کوئی بات نہیں تین دن سے کھڑی ان بسوں کو ہم واپس بھیج دیں گے۔ کانگریس پارٹی مہاجر مزدوروں کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Published: undefined
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن میں کئی جگہ پر نرمی ضرور ہے، لیکن کچھ مقامات پر سختی برقرار ہے۔ اس درمیان لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق دہلی-گروگرام یعنی دہلی گڑگاؤں بارڈر پر لوگوں اور پولس کے درمیان ٹکراؤ ہو گیا۔
دراصل گڑگاؤں میں کچھ فیکٹریاں کھل گئی ہیں اور ان میں کام کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد دہلی میں رہتی ہے۔ یہ لوگ کئی روز سے اپنے کام پر جانا چاہتے ہیں لیکن دونوں ریاستوں کے بیچ راستے بند ہونے کی وجہ سے پولیس ان کو نہیں جانے دیتی۔ آ ج بھی یہ لوگ کام کرنے کے لئے نکلے اور جب پولیس نے روکا تو ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔ اس معاملہ میں دہلی اور ہریانہ حکومت کو جلد کوئی راستہ نکالنا چاہیے، کیونکہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ اگر وہ اپنے کام پر نہیں جا پائے تو ان کی ملازمت ختم ہو جائے گی۔
Published: undefined
امفان طوفان تیزی کے ساتھ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ مغربی بنگال کے دیگھا اور اڈیشہ کے پارادیپ ساحل پر صبح سے ہی زبردست بارش ہو رہی ہے۔ اڈیشہ کے کیندرپاڑا اور بالاسور ضلع کے چاندی پور میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، جب کہ دوسری طرف مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور میں واقع دیگھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہائی ٹائیڈ کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: undefined
مہاجر مزدوروں کا اپنی ریاست کی طرف پیدل سفر ہنوز جاری ہے۔ اس درمیان انھیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کئی مقامات پر مقامی لوگ ان کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ اتر پردیش کے آگرہ آئی ایس بی ٹی بس اسٹینڈ پر مقامی لوگوں نے ننگے پیر چل رہے مزدوروں کے لیے ایک چھوٹی سی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت ان مزدوروں کو جوتے-چپل دستیاب کرائے جا رہے ہیں جن کے پیروں میں ننگے پیر چلنے سے چھالے پڑ گئے ہیں۔ جن مزدوروں کے پیروں میں چپل یا جوتے نہیں ہیں، وہ اپنے پیر کا سائز چیک کر کے جوتے لے سکتے ہیں تاکہ آگے کا سفر آسان ہو سکے۔
Published: undefined
Published: undefined
کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے معروف مصری فٹبالر کو ٹھیلے پر مٹھائیاں بیچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ عالمگیر وبا کی وجہ سے مصر سے تعلق ر کھنے والے معروف فٹبالر مہروز محمود معاشی طور پر اتنے پریشان ہیں کہ انہیں گلیوں میں سامان فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔
مہروز محمود مصر کے بنی سیف کلب کے دفاعی کھلاڑی ہیں اور یہ کلب مصر کا دوسرے نمبر کا کلب ہے لیکن ان فٹبال کلبوں کو بھی کورونا وائرس کی وبا نے بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان دنوں مہروز محمود مصر کی مصروف ترین مارکیٹ میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں مٹھائیاں فروخت کر رہے۔
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری گزارش، لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی ضرور کریں۔ شکریہ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز