ویڈیوز

قومی آواز بلیٹن: لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع، اپوزیشن کی نکتہ چینی، سونیا گاندھی کا پیغام

پیش خدمت ہیں آج کی کچھ اہم خبریں: اک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کا وزیر اعظم کا اعلان، کورونا کو شکست دینے کی حکمت عملی پر مودی خاموش، حزب اختلاف کا الزام، شادی کرنے جا رہا دولہا گرفتار

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاک ڈاؤن کی مدت 3 مئی تک بڑھانے کا کیا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح دس بجے ملک سے خطاب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت کو 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سبھی ریاستوں اور علاقوں پر سخت نظر رکھی جائے گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ کہاں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور کہاں کورونا انفیکشن قابو میں ہے۔ جن ریاستوں اور مقامات میں لاک ڈاؤن پر اچھی طرح عمل کیا جائےگا وہاں 20 اپریل سے کچھ چھوٹ دی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

’کورونا کو شکست دینے کی حکمت عملی پر مودی خاموش‘

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاک ڈاؤن بڑھانے کے اعلان کی حمایت کی ہے لیکن کہا ہےکہ یہ تعجب کی بات ہے کہ غریبوں کے مسائل کو کم کرنے اور کورونا کو شکست دینے کے لئے حکومت کی دیگر حکمت عملی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے منگل کو یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خلاف لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن بڑھانا لازمی ہے لیکن وبا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے علاوہ اور کیا قدم اٹھائے جا رہے ہیں اس کی کوئی معلومات مودی نے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں لوگوں سے تو یہ کرنے اور کچھ چیزیں نہ کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت لوگوں کے لئے کیا کر رہی ہے اس پر وہ پوری طرح خاموش رہے۔

Published: undefined

’لاک ڈاؤن-2 سے بھی غریبوں کی ہی زندگی ہوگی محال‘

وزیر اعظم مودی نے ملک کے نام اپنے تازہ خطاب میں لاک ڈاؤن پارٹ-2 کا اعلان کر دیا۔ پی ایم مودی کے اس خطاب کے بعد کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ "پی ایم مودی کا خطاب بیان بازی ہے، باریکی سے دیکھا جائے تو یہ بالکل کھوکھلا ہے۔ کوئی معاشی پیکیج کا اعلان نہیں ہوا، نہ تو غریبوں کے لیے اور نہ ہی متوسط طبقہ کے لیے۔"

Published: undefined

کانگریس ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ویڈیو کے ذریعہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑنے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سونیاگاندھی نے جہاں ڈاکٹرس، طبی اہلکار، صفائی ملازمین اور سماجی خدمت گار کی اس لڑائی میں خاص طور سے تعریف کی وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام لوگ عوام کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اور حفاظتی انتظامات کے فقدان کے باوجود بڑے حوصلہ سے کام کر رہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے اس لڑائی میں عوام کے تعاون کی تعریف کی لیکن انہوں نے ان واقعات کی بھی مذمت کی جن میں طبی اہلکار کو پیٹا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہے اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں وہ ہمیشہ عوام کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اٹلی میں 20 ہزار، دنیا میں 1.20 لاک اموات

امریکہ کے بعد اٹلی دنیا کا وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار حاصل ہونے تک اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار ہے اور مرنے والوں کی تعداد 20465 ہے۔ پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 19 لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

شادی کرنے جا رہا دولہا 6 رشتہ داروں سمیت گرفتار

کورونا وائرس کی روک تھام کے مدنظر اتر پردیش کے غازی آباد میں دفعہ 144 لگی ہے اور ایسے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنا کچھ لوگوں کے لیے مصیبت بن گئی ہے۔ کچھ رشتہ داروں کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ایک نوجوان کی شادی تو نہیں ہوئی، راستے میں پولس نے انھیں گرفتار ضرور کر لیا۔ پولس ترجمان نے اس سلسلے میں پیر کی دیر شب جانکاری دی۔ واقعہ کے مطابق 13-12 اپریل کی رات راولی روڈ نیشنل ہائیوے 58 پر پولس نے دو کاروں کو روک لیا۔ کار میں سوار لوگوں سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ لوگ شادی کے کے لیے دولہے کو میرٹھ لے کر جا رہے ہیں۔ دولہا اور باقی لوگوں سے پولس والوں نے جب شادی کی اجازت سے متعلق کاغذات مانگے تو ملزم کاغذات پیش نہیں کر سکے۔ لہٰذا دولہا اور اس کے ساتھ موجود سبھی 6 لوگوں کو پولس نے گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

قومی آواز کی قارئین سے گزارش: لاک ڈاؤن ہمارے اور آپ کے لئے ہی ہے، اس کی پابندی ہم پر لازم ہے۔ ماہ رمضان میں بھی عبادات گھر میں ہی ادا کریں، آپ پر سب کی نظریں ہیں اس لئے اچھے انسان ہونے کا ثبوت دیں، کورونا اور منافرت پھیلانے والوں کوشکست دیں۔ شکریہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined