مسلسل 90 روزکی پابندی کےبعد مکہ کی 1560 مساجد کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مکہ معظمہ کی بند کی گئی تمام مساجد کو اتوار کی نماز فجر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائےمذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کی 1560 مساجد کو اتوار سے نماز کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جاری بیان کے مطابق مکہ معظمہ کی مساجد میں با جماعت نماز کی اجازت دئے جانے کےساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔ مساجد میں آنے والےتمام نمازی گھر سے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں گے۔ دو صفوں کے درمیان ایک صف کا فاصلہ اور نمازیوں کے درمیان سماجی دوری کو یقینی بنایا جائے گا۔
Published: undefined
موراری باپو پر سابق بی جے پی رکن اسمبلی کے ذریعہ حملہ کی کوشش
مشہور و معروف مقرر اور 'رام کتھا واچک' موراری باپو پر جمعرات کے روز سابق بی جے پی رکن اسمبلی پبوبھا مانیک کے ذریعہ حملہ کی کوشش پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ بھگوان شری کرشن اوران کے بڑے بھائی بلرام سے متعلق ایک متنازعہ بیان دینے کے بعد موراری باپو سے کرشن بھکت کافی ناراض تھے اور جب موراری باپو گجرات کے دوارکا پہنچے اور لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے تو مانیک چیختے ہوئے تیزی کے ساتھ ان کی طرف بڑھے، لیکن وہاں موجود کچھ لوگوں نے مانیک کو پکڑ لیا اور باہر لے گئے۔
موراری باپو پر اس حملہ کی کوشش کے بعد کئی لوگوں نے اسے موجودہ دور میں عدم برداشت کی مثال ٹھہرایا ہے۔ اس واقعہ کی مذمت کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے بھی کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "موراری باپو پر حملے کی میں مذمت کرتا ہوں۔ کوئی بھی کسی کے نظریہ سے غیر متفق ہو سکتا ہے، لیکن ہمارے سماج میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔"
چین کے خلاف 1962 جیسی ناراضگی، 93 فیصد ہندوستانی اقتصادی رشتہ منقطع کرنے کے حق میں
چین کے ذریعہ لداخ میں کئی گئی گستاخی کے بعد لاتعداد ہندوستانیوں کا ذہن چین کے خلاف پوری طرح بدل گیا ہے۔ اس وقت 93 فیصد سے زیادہ ہندوستانی چین سے سبھی تجارتی رشتے توڑنے کے حق میں ہیں۔ ان میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ہی بی جے پی/این ڈی اے حامی بھی ہیں۔
آئی اے این ایس اور سی-ووٹر اسنیپ پول کے ایک سروے کے مطابق لوگوں کا ذہن چین مخالف ہو گیا ہے اور یہاں تک کہ بی جے پی/این ڈی اے حامی بھی چین کے ساتھ عام تعلقات توڑنے کے حق میں ہیں۔
Published: undefined
یہ صاف ہو چکا ہے کہ وادی گلوان میں چینی حملہ منصوبہ بند تھا: راہل گاندھی کا بیان
لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں 20 ہندوستانی جوانوں کی شہادت کو لے کر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ”اب یہ صاف ہو چکا ہے کہ وادی گلوان میں چینی حملہ منصوبہ بند تھا۔ حکومت ہند سو رہی تھی اور اس نے اس مسئلہ کو مسترد کر دیا۔ اس کی قیمت ہمارے جوانوں نے شہادت دے کر ادا کی۔“
Published: undefined
عدالتِ عظمیٰ کے فیصلہ پر ٹرمپ چراغ پا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کی عدالتِ عظمیٰ کے ’’خوف ناک اور سیاسی محرکات ‘‘ پر مبنی فیصلوں پر چراغ پا ہیں۔عدالت عظمیٰ نے کل جمعرات کو صدر ٹرمپ کی دستاویزات نہ رکھنے والے ہزاروں تارکینِ وطن کو حاصل تحفظ ختم کرنے کی کوشش کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔امریکی صدر ساڑھے چھے لاکھ نوجوان تارکین وطن کو حاصل قانونی تحفظ ختم کرنا چاہتے تھے لیکن عدالتِ عظمیٰ نے ان کی اس کوشش کو مسترد کردیا ہے۔عدالت کا ایک ہفتے میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف یہ دوسرا فیصلہ ہے۔گذشتہ پیر کو ایک حکم کے ذریعے عدالت نے کہا تھا کہ لوگوں کو گَئے ہونے کی بنا پر ملازمت سے نکالنا غیر قانونی ہے۔صدر ٹرمپ نے دو ٹویٹس میں عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کو متعصبانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خود کو فخریہ طور پر ری پبلکنز کہلوانے والے لوگوں کے چہرے پر شاٹ گن کا دھماکا ہیں۔
Published: undefined
دہلی کے کنٹنمنٹ زون میں سوا دو لاکھ لوگوں کا سروے کیا گیا
راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں پر مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ گزشتہ دنوں کی گئیں سلسلہ وار میٹنگوں کے بعد 242 کنٹیمنٹ زونوں میں دو لاکھ 20 ہزار لوگوں کا سروے کیا گیا اور دوگنی تعداد میں کورونا کی جانچ کی گئی۔
وزارت داخلہ نے آج سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ عام آدمی کو راحت پہنچانے کے لئے نیتی آیوگ کے ارکان کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کو دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کے علاج کے لئے آیسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے بغیر آئی سی یو میں علاج کی شرح طے کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین وا سامعین سے ضروری گزارش ، آزمائش اورامتحان کے اس دور میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں، شکریہ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined